- Home
- News
میچ فکسنگ الزامات:لنکا ٹی10 لیگ فرنچائز کا بھارتی مالک گرفتار
عدالت نے پریم ٹھا کر کا 16 دسمبر تک ریمانڈ دے دیا ہے، میڈیا رپورٹس
سری لنکن ٹی 10 لیگ کی ٹیم گال مارولز کے مالک پریم ٹھاکر کو میچ فکسنگ کے الزامات میں گرفتار کرلیا گیا۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق لنکا ٹی 10 لیگ کی ٹیم گال مارولز کے مالک پریم ٹھاکر کو میچ فکسنگ کے الزامات پر گرفتار کیا گیا، پریم ٹھاکر کو سری لنکن اسپورٹس پولیس یونٹ نےکینڈی سے حراست میں لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرنچائز مالک پریم ٹھاکر کو گزشتہ روز گرفتار کرکے آج کولمبو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے پریم کا 16 دسمبر تک ریمانڈ دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ لنکا ٹی 10 لیگ سری لنکا کے شہر کینڈی میں کھیلی جا رہی ہے، جہاں غیر ملکی کھلاڑی کو پریم ٹھاکر کی جانب سے میچ فکسنگ کےلیے رابطہ کیا گیا۔
تاہم دوسری جانب سری لنکا کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر سمانتھا ڈوڈنویلا کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ شیڈول کے مطابق جاری رہے گا۔
پاکستانی بلے باز عبد اللہ شفیق نےون ڈے سیریز میں کونسا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر لیا؟
- 24 منٹ قبل
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ تبدیل ،فیصلہ کب سنایا جائےگا؟
- 2 گھنٹے قبل
تیسرا ون ڈے : جنوبی افریقہ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل
کل کی ملاقات میں حکومتی سنجیدگی کا اندازہ ہوجائےگا،شیخ وقاض اکرم
- 3 گھنٹے قبل
پشاور: دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 4 افراد ہلاک،3 زخمی
- 2 گھنٹے قبل
پاک فوج فتنہ الخوارج اور ان کی معاونت کرنے والے سہولت کاروں کو شکست دے گی، آرمی چیف
- ایک گھنٹہ قبل