Advertisement
پاکستان

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں کارروائیاں،43 خارجی ہلاک

9 دسمبر سے اب تک خیبر پختونخوا میں 18 خوارج جہنم واصل کئے گئے، آئی ایس پی آر

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر دسمبر 13 2024، 10:58 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں کارروائیاں،43 خارجی ہلاک

 سکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں مختلف آپریشنز کے دوران کی جانے والی کارروائیوں میں 43 خوارجی  دہشت گر دہلاک  کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  (ٓئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز   کی  جانب سے  خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 9 دسمبر سے  لے کر اب تک کی جانے والی  مختلف  کارراوئیوں میں 43 دہشتگرد ہلاک ہوئے،آئی ایس پی آر  کا کہنا  ہے کہ  یہ کارروائیاں  خفیہ اطلاعات پر کی گئی ، ہلاکتیں فتنہ الخوارج اور بلوچستان میں دہشت گرد گروپوں کیلئے بڑا دھچکا ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق 12 اور 13 دسمبر کی رات سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں آپریشن کیا،  جس  میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا، کارروائی کے دوران 6 خوارج ہلاک کئے گئے۔

ترجمان کے مطابق 9 دسمبر سے اب تک خیبر پختونخوا میں 18 خوارج جہنم واصل کئے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  13 دسمبر کو بلوچستان میں موسیٰ خیل اور پنجگور میں کارروائیاں کی گئیں،  جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز نے 10 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ  9 دسمبر سے اب تک بلوچستان میں 25 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

Advertisement
رجحانات
Advertisement