جی این این سوشل

کھیل

میچ فکسنگ الزامات:لنکا ٹی10 لیگ فرنچائز کا بھارتی مالک  گرفتار

عدالت نے پریم ٹھا کر کا 16 دسمبر تک ریمانڈ دے دیا ہے، میڈیا رپورٹس

پر شائع ہوا

کی طرف سے

میچ فکسنگ الزامات:لنکا ٹی10 لیگ فرنچائز کا بھارتی مالک  گرفتار
میچ فکسنگ الزامات:لنکا ٹی10 لیگ فرنچائز کا بھارتی مالک  گرفتار

سری لنکن ٹی 10 لیگ کی ٹیم گال مارولز کے مالک پریم ٹھاکر کو میچ فکسنگ کے الزامات میں گرفتار کرلیا گیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق لنکا ٹی 10 لیگ کی ٹیم گال مارولز کے مالک پریم ٹھاکر کو میچ فکسنگ کے الزامات پر گرفتار کیا گیا، پریم ٹھاکر کو سری لنکن اسپورٹس پولیس یونٹ نےکینڈی سے حراست میں لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرنچائز مالک  پریم ٹھاکر کو گزشتہ روز گرفتار کرکے آج کولمبو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے پریم کا 16 دسمبر تک ریمانڈ دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ لنکا ٹی 10 لیگ سری لنکا کے شہر کینڈی میں کھیلی جا رہی  ہے، جہاں غیر ملکی کھلاڑی کو پریم ٹھاکر کی جانب سے میچ  فکسنگ کےلیے رابطہ کیا گیا۔

تاہم دوسری جانب سری لنکا کرکٹ  بورڈ کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر سمانتھا ڈوڈنویلا کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ شیڈول کے مطابق جاری رہے گا۔

موسم

ملک میں سردی کی شدت برقرار، پہاڑی علاقوں پر برفباری

گزشتہ روز استور میں درجہ حرارت منفی 11 ،کالام اور کوئٹہ میں درجہ حرارت کم سے کم منفی 5 ڈگری گریڈ ریکارڈ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سردی کی شدت برقرار، پہاڑی علاقوں پر برفباری کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت  برقرار ہے،جبکہ  پنجاب کے بعض مقامات پر ہلکی دُھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا ،پہاڑی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ شمال مغربی بلو چستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

گزشتہ روز استور میں درجہ حرارت منفی 11 ،کالام اور کوئٹہ میں درجہ حرارت کم سے کم منفی 5 ڈگری گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ملک کے شمالی علاقوں میں برف باری کے بعد شوگران میں سیاحوں کی بڑی تعداد پہنچ چکی ہے، اس کے علاوہ وادی سوات کے سیاحتی مقامات مالم جبہ، کالام اور مہوڈنڈ میں بھی برفباری سے نظارے اور بھی حسین ہوگئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مسافر کی طبیعت کی خرابی کے باعث انڈین طیارہ کراچی ائیر پورٹ پر لینڈ کر گیا

اس سے قبل بھی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھارتی ایئرلائنز کی ہنگامی لینڈنگ کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں، جن میں سے 2 واقعات جولائی 2022 میں پیش آئے تھے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مسافر کی طبیعت کی خرابی کے باعث انڈین طیارہ کراچی ائیر پورٹ پر لینڈ کر گیا

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی ( پی اے اے ) نے کہا ہے کہ گزشتہ شب بھارتی ایئرلائن کے سعودی عرب کے شہر جدہ کے لیے 186 مسافروں کو لانے والے طیارے کو مسافر کی طبیعت بگڑنے پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔

ترجمان پی اے اے نے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک مسافر کو فوری طور پر دوائیں فراہم کی گئیں، جس کے بعد اس شخص کی حالت میں بہتری آئی، ایک ڈاکٹر کی جانب سے مسافر کو پرواز میں رہنے کے قابل قرار دینے کے بعد پرواز رات 2 بجے کے قریب اپنی منزل جدہ کے لیے روانہ ہوئی۔

پی اے اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انڈیگو ایئرلائن کی پرواز کو جمعہ کی رات 10 بجکر 54 منٹ پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ’میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ‘ کرنا پڑی۔

اس سے قبل بھی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھارتی ایئرلائنز کی ہنگامی لینڈنگ کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں، جن میں سے 2 واقعات جولائی 2022 میں پیش آئے تھے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پر مسافروں کو طیارے کے اندر ہی رہنے کے لیے کہا گیا تھا، اسپائس جیٹ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو بحفاظت اتار لیا گیا، جس کے بعد انہیں دبئی لے جانے کے لیے متبادل طیارہ کراچی بھیجا گیا تھا۔
پروازوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق یہ طیارہ ایئربس اے 321-271 این ایکس ماڈل کا تھا جس کی پرواز نمبر 6 ای 63 تھی۔

 

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اردو ادب کے منفرد اور معروف شاعر جون ایلیا کا یوم پیدائش 14 دسمبر کو منا یا گیا

جون ایلیاء 8 نومبر 2002کو اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے اور انہیں کراچی میں واقع سخی حسن کے قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اردو ادب کے منفرد اور معروف شاعر جون ایلیا کا یوم پیدائش 14 دسمبر کو منا یا گیا

اردو ادب کے منفرد اور معروف شاعر جون ایلیا کا یوم پیدائش 14 دسمبر کو منا یا گیا ۔ان کا اصل نام سید جون اصغر تھا۔

وہ 14 دسمبر 1931کو امروہہ میں پیدا ہوئے ۔ان کے والد علامہ شفیق حسن ایلیا اردو، فارسی، عربی اور عبرانی زبان کے عالم تھے جبکہ اردو کے نامور دانشور سید محمد تقی اور معروف شاعر رئیس امروہوی ان کے بڑے بھائی تھے۔
جون ایلیا نے پہلا شعر صرف 8 سال کی عمر میں کہا اور پھر عمر بھر سخن وری کرتے رہے۔نوجوان نسل کے پسندیدہ شاعر جون ایلیاء برصغیر میں نمایاں حیثیت رکھنے والے پاکستانی شاعر، فلسفی اور سوانح نگارتھے۔ان کے انوکھے اندازِ تحریر کی وجہ سے ان کو بے حد پسند کیا جاتا ہے۔اُنہیں فلسفے، تاریخ، منطق اور یورپی ادب پر وسیع دسترس حاصل تھی۔

جون ایلیاء کے شعری مجموعےشاید، یعنی،لیکن، گمان اورگویا کے نام سے شائع ہوئے ہیں۔

حکومتِ پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ حسنِ کارکردگی سے نوازا ۔ جون ایلیاء 8 نومبر 2002کو اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے اور انہیں کراچی میں واقع سخی حسن کے قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔ جون ایلیاء کی سالگرہ کے موقع پر علمی و ادبی حلقوں کی جانب سے منعقدہ تقریبات میں ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll