جی این این سوشل

پاکستان

پاکستانی وفد کی امریکی جیل میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے 3 گھنٹے طویل ملاقات

وفد نے عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکی کانگریس اور محکمہ خارجہ کے حکام سے بھی ملاقات کی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستانی وفد کی امریکی جیل میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے 3 گھنٹے طویل ملاقات
پاکستانی وفد کی امریکی جیل میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے 3 گھنٹے طویل ملاقات

واشنگٹن: وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات کے بعد پاکستانی وفد نے امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے تقریباً تین گھنٹے تک ملاقات کی۔

وفد نے عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکی کانگریس اور محکمہ خارجہ کے حکام سے بھی ملاقات کی۔

پاکستانی وفد میں شامل سینیٹر بشریٰ انجم نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکی حکام سے بات چیت مثبت رہی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکی حکومت بھی 20 جنوری سے پہلے عافیہ صدیقی کی رہائی کا فیصلہ کر لے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عافیہ صدیقی کا معاملہ انسانی حقوق کا عالمی مسئلہ ہے۔ ڈاکٹر عافیہ نے ملاقات میں کہا کہ انہیں اب بھی انصاف ملنے کی امید ہے۔

پاکستان

پاور ڈویژن کی مزید 6 آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنےکی خبروں کی تردید

پاور ڈویژن اس خبر کی مکمل تردید کرتا ہے اور واضح کرتا ہے کہ حکومت کی جانب سے اس طرح کی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاور ڈویژن کی  مزید 6 آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنےکی خبروں کی تردید

پاور ڈویژن نے مزید 6 آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنےکی خبروں کی تردید کر دی۔

ترجمان پاور ڈویژن نے کہاہے کہ مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز پر مزید چھ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں جو کہ بے بنیاد ہیں۔

پاور ڈویژن اس خبر کی مکمل تردید کرتا ہے اور واضح کرتا ہے کہ حکومت کی جانب سے اس طرح کی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ اگر مستقبل میں ایسی کوئی پیشرفت ہوتی ہے تو حکومت پاکستان اسے مصدقہ ذرائع سے عوام تک پہنچائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اردو ادب کے منفرد اور معروف شاعر جون ایلیا کا یوم پیدائش 14 دسمبر کو منا یا گیا

جون ایلیاء 8 نومبر 2002کو اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے اور انہیں کراچی میں واقع سخی حسن کے قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اردو ادب کے منفرد اور معروف شاعر جون ایلیا کا یوم پیدائش 14 دسمبر کو منا یا گیا

اردو ادب کے منفرد اور معروف شاعر جون ایلیا کا یوم پیدائش 14 دسمبر کو منا یا گیا ۔ان کا اصل نام سید جون اصغر تھا۔

وہ 14 دسمبر 1931کو امروہہ میں پیدا ہوئے ۔ان کے والد علامہ شفیق حسن ایلیا اردو، فارسی، عربی اور عبرانی زبان کے عالم تھے جبکہ اردو کے نامور دانشور سید محمد تقی اور معروف شاعر رئیس امروہوی ان کے بڑے بھائی تھے۔
جون ایلیا نے پہلا شعر صرف 8 سال کی عمر میں کہا اور پھر عمر بھر سخن وری کرتے رہے۔نوجوان نسل کے پسندیدہ شاعر جون ایلیاء برصغیر میں نمایاں حیثیت رکھنے والے پاکستانی شاعر، فلسفی اور سوانح نگارتھے۔ان کے انوکھے اندازِ تحریر کی وجہ سے ان کو بے حد پسند کیا جاتا ہے۔اُنہیں فلسفے، تاریخ، منطق اور یورپی ادب پر وسیع دسترس حاصل تھی۔

جون ایلیاء کے شعری مجموعےشاید، یعنی،لیکن، گمان اورگویا کے نام سے شائع ہوئے ہیں۔

حکومتِ پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ حسنِ کارکردگی سے نوازا ۔ جون ایلیاء 8 نومبر 2002کو اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے اور انہیں کراچی میں واقع سخی حسن کے قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔ جون ایلیاء کی سالگرہ کے موقع پر علمی و ادبی حلقوں کی جانب سے منعقدہ تقریبات میں ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تعاون سے لاہور میں سموگ کلین ٹاور نصب

پنجاب کے ماحولیاتی تحفظ کے محکمے کی جانب سے آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف وسیع تر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تعاون سے لاہور میں سموگ کلین ٹاور نصب

پنجاب حکومت نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تعاون سے لاہور میں سموگ کلین ٹاور نصب کیا ہے۔

یہ ٹاور ہوا میں موجود زہریلے ذرات کو صاف کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے اور شہر میں آلودگی کی سطح کم کرنے میں اہم کردارادا کرے گا۔

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے اسے ایک انقلابی قدم قراردیا ہے ، انہوں نے کہاکہ سموگ کے سنگین مسئلے پر قابوپانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کا تقاضا ہے انہوں ںے کہاکہ یہ ٹاور لاہور پاکستان کیلئے ایک ماڈل ثابت ہوگا۔

ادھر پنجاب کے ماحولیاتی تحفظ کے محکمے کی جانب سے آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف وسیع تر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll