کھیل
عماد وسیم کے بعد محمد عامر کا بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
محمد عامر 2009ء کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور 2017کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والے اسکواڈ کا حصہ تھے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ آل راؤنڈر عماد وسیم کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان کے لیے رواں برس امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نمائندگی کی تھی۔
محمد عامر کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے تینوں فارمیٹس کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی محمد عامر اور گزشتہ روز ریٹائر ہونے والے عماد وسیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
32سالہ محمد عامر نے جون 2009ء میں بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے کے بعد پاکستان کے لیے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔
عامر نے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 271 بین الاقوامی وکٹیں حاصل کیں اور 1179 رنز بنائے۔
فاسٹ بولر محمد عامر 2009ء کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور 2017کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والے اسکواڈ کا حصہ تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی آل راونڈر عماد وسیم نے بھی عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا تھا، تا ہم اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنا سفر جاری رکھیں گے۔
پاکستان
مدارس رجسٹریشن کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو طلب کر نے کا فیصلہ
ذرائع نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مدارس رجسٹریشن سے متعلق سوسائٹیز ترمیمی بل لائے جانے کا امکان ہے۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ وزیراعظم کی جانب سے اجلاس طلب کرنے کی سمری صدر مملکت کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مدارس رجسٹریشن سے متعلق سوسائٹیز ترمیمی بل لائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی جے یو آئی کی درخواست پر کی گئی ہے، گزشتہ روز کامران مرتضیٰ نے مشترکہ اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت کی جانب سے بل میں بعض ترامیم پیش ہونے کا بھی امکان ہے۔
پاکستان
اردو ادب کے منفرد اور معروف شاعر جون ایلیا کا یوم پیدائش 14 دسمبر کو منا یا گیا
جون ایلیاء 8 نومبر 2002کو اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے اور انہیں کراچی میں واقع سخی حسن کے قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا
اردو ادب کے منفرد اور معروف شاعر جون ایلیا کا یوم پیدائش 14 دسمبر کو منا یا گیا ۔ان کا اصل نام سید جون اصغر تھا۔
وہ 14 دسمبر 1931کو امروہہ میں پیدا ہوئے ۔ان کے والد علامہ شفیق حسن ایلیا اردو، فارسی، عربی اور عبرانی زبان کے عالم تھے جبکہ اردو کے نامور دانشور سید محمد تقی اور معروف شاعر رئیس امروہوی ان کے بڑے بھائی تھے۔
جون ایلیا نے پہلا شعر صرف 8 سال کی عمر میں کہا اور پھر عمر بھر سخن وری کرتے رہے۔نوجوان نسل کے پسندیدہ شاعر جون ایلیاء برصغیر میں نمایاں حیثیت رکھنے والے پاکستانی شاعر، فلسفی اور سوانح نگارتھے۔ان کے انوکھے اندازِ تحریر کی وجہ سے ان کو بے حد پسند کیا جاتا ہے۔اُنہیں فلسفے، تاریخ، منطق اور یورپی ادب پر وسیع دسترس حاصل تھی۔
جون ایلیاء کے شعری مجموعےشاید، یعنی،لیکن، گمان اورگویا کے نام سے شائع ہوئے ہیں۔
حکومتِ پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ حسنِ کارکردگی سے نوازا ۔ جون ایلیاء 8 نومبر 2002کو اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے اور انہیں کراچی میں واقع سخی حسن کے قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔ جون ایلیاء کی سالگرہ کے موقع پر علمی و ادبی حلقوں کی جانب سے منعقدہ تقریبات میں ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
تجارت
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 330 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر باضابطہ دستخط
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے معاہدے پر ایشیائی ترقیاتی بینک کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 330 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر باضابطہ دستخط ہوگئے ہیں۔
ترجمان اقتصادی امور نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز نے معاہدے پر دستخط کئے، جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے معاہدے پر دستخط کئے۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق قرض پروگرام کی رقم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سماجی تحفظ اور ترقی کے لیے استعمال کی جائے گی۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے معاہدے پر ایشیائی ترقیاتی بینک کا شکریہ ادا کیا۔
-
تجارت 2 دن پہلے
اگلے 15 روز کےلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
-
علاقائی 20 گھنٹے پہلے
مظفر گڑھ :تیز رفتا ر مسافر وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی،4 افراد جاں بحق،12 شدید زخمی
-
دنیا ایک دن پہلے
چلی میں 6.2 شدت کے زلزلہ سےعمارتیں لرز اٹھیں
-
تفریح ایک دن پہلے
ساؤتھ فلم پشپا2 کے ہیرو الو ارجن کو پولیس نے گرفتار کر لیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزیر اعظم سے تاجکستان کے وزیر توانائی کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
-
دنیا 2 دن پہلے
شام کی عبوری حکومت نے پارلیمنٹ اور آئین کو 3 ماہ کے لیے معطل کردیا
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ