جو کچھ ہوا مجھے اس پر افسوس ہے اور میں معذرت خواہ ہوں،الو ارجن

.webp&w=3840&q=75)
مشہور تامل اداکار الو ارجن کو گرفتاری کے بعد آج صبح حیدرآباد کی جیل سے رہا کیا گیا۔
رہائی کے بعد پشپا اسٹار الو ارجن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہوا مجھے اس پر افسوس ہے اور میں معذرت خواہ ہوں۔ اس موقع پر انہوں نےاپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فکر کی کوئی بات نہیں۔
الو ارجن کا مزید کہنا تھا کہ میں قانون کی پابندی کرنے والا شہری ہوں اور مقدمے کے سلسلے میں پولیس سے تعاون جاری رکھوں گا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس نے بتایا کہ اللوارجن کی جیل سے رہائی کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔ اس ویڈیو میں تیلگو اداکار کو اپنے خاندان سے ملتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں اللوارجن کی بیوی، بیٹا اور بیٹی نظر آرہے ہیں، اللوارجن اپنے شوہر کی رہائی پر جذباتی ہو کر انہیں گلے لگارہی ہے۔
واضح رہے کہ ساؤتھ فلم پشپا کے اسٹار ہیرو الو ارجن کوگزشتہ روز حیدرآباد پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا،ان کی گرفتاری حیدر آباد میں فلم ’پشپا 2‘ کے پریمیئر کے دوران بھگدڑ کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکت کے مقدمے میں کی گئی تھی۔
4 دسمبر کو پشپا 2 کی ریلیز کے موقع پر بھگدڑ میں 39 سالہ خاتون ہلاک اوران کا بیٹا زخمی ہوگیا تھا۔

نئی بین الاقوامی فلم ’’امریکن اش‘‘ کے رنگا رنگ پریمیئر شو کا انعقاد،شوبز شخصیات کی بھر پور شرکت
- 5 گھنٹے قبل

بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے5 ہزار سے زائد سکھ یاتری اپنے وطن واپس روانہ
- 2 گھنٹے قبل

جوڈیشل کمیشن کا 2 مئی کو ہونے والا اجلاس ری شیڈول کر دیا گیا
- ایک گھنٹہ قبل

فلم ’’سردارجی 3‘‘میں ہانیہ عامر دلجیت دوسانجھ کیساتھ کونسا کردار نبھائیں گی؟ ناصر چنیوٹی نے بتادیا
- ایک گھنٹہ قبل

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت برقرار
- 35 منٹ قبل

متنازع نہروں کے منصوبے کیخلاف سندھ متحد ہے، پیچھے ہٹنے والے نہیں،مراد علی شاہ
- 2 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی دہشتگردوں کیلئےنرم گوشہ رکھتی ہے، طلال چوہدری
- 4 گھنٹے قبل

متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم کل سے پاکستان کا دو روزہ دورہ کرینگے
- 4 منٹ قبل

9 مئی مقدمات:بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
- 4 گھنٹے قبل

چیف جسٹس نے ججز کے تبادلوں پر رضامندی ظاہر کی تھی ، رجسٹرا ر سپریم کورٹ
- ایک گھنٹہ قبل

غیر منقولہ جائیداد کا کم تخمینہ لگنے والوں کیلئے خوشخبری، بل پنجاب اسمبلی میں پیش
- 4 گھنٹے قبل

ڈی چوک احتجاج: صنم جاوید، مشعال یوسفزئی سمیت 16پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی ضمانت خارج
- 3 گھنٹے قبل