- Home
- News
حکومتی اتحاد اور پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی نے دونوں کمیٹیوں کے ارکان کو ملاقات کی دعوت دے دی
امسائل کو مذاکرات سے حل کرنے کے حوالے سے وزیراعظم کا اقدام خوش آئند ہے،سردار ایاز صادق
قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے لیے دونوں طرف سے بننے والی کمیٹیوں کے ارکان کو ملاقات کی دعوت دے دی۔
سردار ایاز صادق نے حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیموں کو کل پیر کو دن ساڑھے 11 بجے ملاقات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسائل کو مذاکرات سے حل کرنے کے حوالے سے وزیراعظم کا اقدام خوش آئند ہے، نیک نیتی سے حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ سپیکر آفس کے دروازے اراکین کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں، بات چیت اور مکالمے سے ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے، دونوں کمیٹیوں کے اراکین سے پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں ملاقات کروں گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی تجویز پر پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
حکومتی اتحاد کی کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ، سینیٹر عرفان صدیقی شامل ہیں، راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر، خالد مقبول صدیقی، عبدالعلیم خان اور چودھری سالک حسین بھی کمیٹی کے رکن ہیں۔
پاکستانی بلے باز عبد اللہ شفیق نےون ڈے سیریز میں کونسا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر لیا؟
- 2 گھنٹے قبل
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ تبدیل ،فیصلہ کب سنایا جائےگا؟
- 4 گھنٹے قبل
پشاور: دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 4 افراد ہلاک،3 زخمی
- 3 گھنٹے قبل
کل کی ملاقات میں حکومتی سنجیدگی کا اندازہ ہوجائےگا،شیخ وقاض اکرم
- 5 گھنٹے قبل
پاک فوج فتنہ الخوارج اور ان کی معاونت کرنے والے سہولت کاروں کو شکست دے گی، آرمی چیف
- 2 گھنٹے قبل
تیسرا ون ڈے : جنوبی افریقہ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل