- Home
- News
ترکیہ:ہیلی کاپٹر حادثے میں 4 افراد ہلاک
ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹ، ایک ڈاکٹر اور طبی عملے کا ایک اور رکن سوار تھا،ترکیہ وزارت صحت
جنوب مغربی ترکیہ میں مریضوں کو لے جانے والا ایک ہیلی کاپٹر ہسپتال کی عمارت سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔
ترکیہ کی وزارت صحت کے مطاب ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹ، ایک ڈاکٹر اور طبی عملے کا ایک اور رکن سوار تھا۔
جب اس نے موگلا کے ہسپتال سے اڑان بھری۔ٹیک آف کے فوری بعد یہ ہیلی کاپٹر اسپتال کی اوپری منزل سے ٹکرا گیا اور قریب موجود احاطے میں گر کر تباہ ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق موگلا کے علاقائی گورنر ادریس اکبیک نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر شدید دھند میں زمین پر گرنے سے قبل ہسپتال کی چوتھی منزل سے ٹکرا گیا۔مقامی حکام کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر گزشتہ روز خراب موسم کے باعث پرواز نہیں کرسکا تھا۔
22 دسمبر کی صبح اس نے انطالیہ جانے کی کوشش کی مگر شدید دھند کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا۔
خوش قسمتی سے ہسپتال کے اندر یا زمین پر کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ حکام اب اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ حادثے کی وجہ کیا ہے۔
پشاور: دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 4 افراد ہلاک،3 زخمی
- 3 گھنٹے قبل
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ تبدیل ،فیصلہ کب سنایا جائےگا؟
- 4 گھنٹے قبل
پاکستانی بلے باز عبد اللہ شفیق نےون ڈے سیریز میں کونسا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر لیا؟
- 2 گھنٹے قبل
پاک فوج فتنہ الخوارج اور ان کی معاونت کرنے والے سہولت کاروں کو شکست دے گی، آرمی چیف
- 2 گھنٹے قبل
تیسرا ون ڈے : جنوبی افریقہ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل
کل کی ملاقات میں حکومتی سنجیدگی کا اندازہ ہوجائےگا،شیخ وقاض اکرم
- 5 گھنٹے قبل