- Home
- News
کرم میں حالات کشیدہ ہونے کے باعث وزیر اعلی علی امین کی ہدایت پر ہیلی کاپٹر سروس شروع
حکومت کرم کے عوام کو درپیش مشکلات کو کم کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے،وزیر اعلی کےپی
خیبرپختونخواہ کے علاقےکرم میں حالات کشیدہ ہونے کے پیش نظر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی گنڈا پور کی ہدایت پر ہیلی کاپٹر سروس شروع کردی گئی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 نے پشاور سے کرم کے لئے دو پروازیں کیں، ان پروازوں کے ذریعے پاراچنار سے 53 افراد کو پشاور منتقل کیا گیا جن میں 14 مریض بھی شامل تھے۔
حکومتی ذرائع نے بتایا کہ آج ہیلی کاپٹر کی پہلی پرواز کے ذریعے جرگہ ممبران اور سرکاری عملے پر مشتمل 16 افراد کو پاراچنار منتقل کیا گیا جبکہ دوسری پرواز کے ذریعے پاراچنار سے 27 لوگوں کو ٹل اور تیسری پرواز کے ذریعے ٹل میں پھنسے افراد کو پاراچنار منتقل کیا جائے گا۔
آج مجموعی طور پر پانج پروازیں ہونگی جن کے ذریعے 100 سے زائد افراد کو منتقل کیا جائے گا، علاقے میں ادویات کی ضروریات پوری کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایات پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے ادویات کی فراہمی کا عمل بھی جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کل پشاور سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی ادویات کرم پہنچا دی گئیں ، ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اب تک 6 کروڑ روپے مالیت سے زائد کی ادویات کرم پہنچائی گئیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں کرم کے عوام کو درپیش مشکلات کا بخوبی احساس ہے، صوبائی حکومت کرم کے عوام کو درپیش مشکلات کو کم کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے، کرم میں پائیدار امن اور لوگوں کو درپیش مشکلات کے مستقل حل کے لئے سنجیدہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
پاکستانی بلے باز عبد اللہ شفیق نےون ڈے سیریز میں کونسا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر لیا؟
- 2 گھنٹے قبل
کل کی ملاقات میں حکومتی سنجیدگی کا اندازہ ہوجائےگا،شیخ وقاض اکرم
- 5 گھنٹے قبل
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ تبدیل ،فیصلہ کب سنایا جائےگا؟
- 3 گھنٹے قبل
پاک فوج فتنہ الخوارج اور ان کی معاونت کرنے والے سہولت کاروں کو شکست دے گی، آرمی چیف
- 2 گھنٹے قبل
تیسرا ون ڈے : جنوبی افریقہ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل
پشاور: دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 4 افراد ہلاک،3 زخمی
- 3 گھنٹے قبل