تجارت

عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 73ہزار 200 روپے کا ہوگئی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 20 hours ago پر Dec 27th 2024, 4:34 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

عالمی و مقامی مارکیٹوںمیں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد 24 گرام سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 73ہزار 200 روپے کا ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10گرام سونا 686 سستا ہوکر 2 لاکھ 34ہزار 225 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں  سونا8 ڈالر سستا ہوکر 2620 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔