دنیا

غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری،اسپتال پر بمباری سے45 افراد شہید،متعد د زخمی

غزہ سٹی میں اسرائیل نے گزشتہ رات ایک گھر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 9 افراد شہید ہوئے

GNN Web Desk
شائع شدہ a day ago پر Dec 27th 2024, 4:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری،اسپتال پر بمباری سے45 افراد شہید،متعد د زخمی

غزہ پر اسرائیلی فوج کی جانب سےفلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے غزہ میں ہسپتال کے قریب حملہ کیا جس کے نتیجے میں 45 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
 غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی غزہ کے کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز کی اسپتال کے قریب اندھا دھند بمباری سے 5 میڈیکل اسٹاف سمیت 45 افراد شہید ہوگئے۔ 
دوسری جانب غزہ سٹی میں اسرائیل نے گزشتہ رات ایک گھر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 9 افراد شہید ہوئے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کے غزہ پر 7 اکتوبر 2023 سے اب تک جاری حملوں میں 45 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔ جن میں اکثریت  خواتین اور بچوں کی ہے۔