کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان سے کام کر رہی ہے، افغانستان کو کالعدم ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائی کرنا ہوگی،شہباز شریف
افغان سرزمین سے کسی صورت دہشت گردی قبول نہیں، پاکستان کی سالمیت کے بھرپور دفاع کا حق رکھتے ہیں،وزیر اعظم


اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہا کہ پاکستان کی خواہش ہے افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں، کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان سے کام کر رہی ہے، افغانستان کو کالعدم ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائی کرنا ہوگی۔
کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری افغانستان کے ساتھ ہزاروں کلو میٹر کی سرحد ہے، آج بھی افغانستان سے کالعدم ٹی ٹی پی آپریٹ کررہی ہے،افغانستان سے پاکستان میں شہریوں کو شہید کیا جا رہاہے،انہوںنے مزید کہا کہ بہتر تعلقات اور ٹی ٹی پی کو کھلی چھوٹ بیک وقت ممکن نہیں، افغان سرزمین سے کسی صورت دہشت گردی قبول نہیں، پاکستان کی سالمیت کے بھرپور دفاع کا حق رکھتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ چند دن پہلے بہت بڑا حادثہ ہوا،ہمارے 16 ایف سی جوان شہید ہوئے، جنوبی وزیرستان میں کل ایک اور معرکہ ہوا جس میں خوارجیوں کو جہنم واصل کیا گیا، ہمارے ایک میجر اور دوسرے جوان شہید ہوئے، افواج پاکستان دہشت گردی کے خلاف صف آراء ہیں، دہشتگردوں کا قلع قمع کریں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پارا چنار میں ادویات کا معاملہ سامنے آیا، پارا چنار میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ادویات فراہم کی جا رہی ہیں، این ڈی ایم اے کے ذریعے پاراچنار ادویات پہنچائی گئی ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کل آذربائیجان کے صدر سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی اور طیارہ حادثے پر اظہار ہمدردی کیا، آذربائیجان کے صدر پاکستان کے عوام سے محبت کرتے ہیں، آئندہ چند ماہ میں آذربائیجان کے ساتھ ہمارے معاشی روابط مضبوط ہوں گے۔
آئی سی سی چمپینز ٹرافی کے حوالے سے با ت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئی سی سی ایونٹ ہونے جا رہا ہے، پاکستان کے عوام کو ہائی کوالٹی کرکٹ دیکھنے کا موقع ملے گی، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پوری تیار کر لی گئی ہے، انشاءاللہ کرکٹ کے میدان میں ہمارے کھلاڑی بہترین صلاحیت لیکر سامنے آئیں گے۔
اس سے قبل بے نظیر بھٹو کی برسی پر وزیر اعظم شہباز شریف کا اپنے خصوصی پیغام میں کہنا ہےکہ بے نظیر بھٹو جمہوریت کی علمبردار اور سیاسی مکالمے اور مفاہمت کی مضبوط حامی رہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق بےنظیر بھٹو کی برسی پر جاری کیے گئے پیغام میں شہباز شریف نے کہاکہ آج ہم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 17ویں برسی منارہے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ بے نظیر بھٹو،ہمت اور استقامت کی علامت بنیں،میثاق جمہوریت بے نظیر بھٹو اور نواز شریف کی پائیدار سیاسی سمجھ بوجھ کا ثبوت ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ میں بے نظیر بھٹو شہید کے خاندان کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں،خاص طور پر صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔

محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر،اسپیکر نے حتمی منظوری دیدی
- 2 گھنٹے قبل

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ کو تبدیل کردیا گیا
- ایک دن قبل

الیکشن کمیشن نے وفاقی و صوبائی وزرا سمیت 159 اراکین کی رکنیت معطل کر دی،مگر کیوں؟
- 2 گھنٹے قبل

پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن،غیر قانونی ڈیجیٹل مواد پر 14 لاکھ لنکس بلاک
- ایک گھنٹہ قبل

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی2کارروائیوں میں 13 خوارج جہنم واصل
- 19 گھنٹے قبل

کاروباری ہفتے کے آخری روزملک میں سونے کی قیمت کیا رہی؟
- 15 منٹ قبل

وزیراعظم سےچینی کمیونسٹ پارٹی کےعالمی شعبے کی نائب وزیر کی ملاقات،ون چائنا پالیسی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ
- 20 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی
- ایک گھنٹہ قبل

قوم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں، اس ناسور کا ہر قیمت ہر سر کچلیں گے،وزیر اعظم
- 2 گھنٹے قبل

رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم 2 فروری کو شروع ہوگی
- 7 منٹ قبل

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے
- 2 گھنٹے قبل
کسی نے میری جعلی آواز بناکر کسی سے پیسے مانگے، اسپیکر ایاز صادق کا انکشاف
- ایک گھنٹہ قبل








