- Home
- News
9مئی کے ماسٹر مائنڈ کو سزا ملنے تک حقیقی انصاف نہیں مل سکتا، وزیر دفاع
آئی ایس پی آر کی بریفنگ، نفرت انگیز تقاریر اور جعلی بیانیے کے پھیلاؤ کے خلاف پاکستان کے پُرعزم مؤقف کو اجاگر کرتی ہے،خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو سزا ملنے تک حقیقی انصاف نہیں مل سکتا۔
خواجہ آصف کاسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی بریفنگ، نفرت انگیز تقاریر اور جعلی بیانیے کے پھیلاؤ کے خلاف پاکستان کے پُرعزم مؤقف کو اجاگر کرتی ہے۔
اپنے پیغام میں خواجہ آصف نےمزید کہا کہ برطانیہ، فرانس اور امریکا میں مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے فوری کارروائی کی جاتی ہے، اسی طرح جب تک 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ اور اس میں ملوث افراد کو سزا نہیں دی جاتی، حقیقی انصاف نہیں مل سکتا۔
وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں استحکام اور انصاف کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدام ضروری ہے۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کروں گا ، مولانا فضل الرحمن
- 5 گھنٹے قبل
حکومت اکثریت کے بغیر یکطرفہ فیصلے نہیں کر سکتی ، بلاول بھٹو
- 6 گھنٹے قبل
9 مئی کو وہ کیا گیا جو بھارت کی فوج بھی نہ کرسکی ، ایاز صادق
- 5 گھنٹے قبل
بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے، وزیر توانائی
- 7 گھنٹے قبل
جس دن سیاست قبلہ رو ہوجائے گی ملک بہتر ہو جائے گا ، وزیر دفاع
- 7 گھنٹے قبل
این آئی سی وی ڈی کی سال 2024 کی کارکردگی رپورٹ جاری
- 5 گھنٹے قبل