شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں،ترجمان موٹروے پولیس


لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید دھند کا راج ہے، حد نگاہ کم ہونے سے موٹر ویز متعدد مقامات سے بند ہیں۔
ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹر وے ایم 2 پر لاہور سے کوٹ مومن تک داخلہ ممنوع ہے، موٹر وے ایم تھری لاہور سے درخانہ تک ٹریفک کیلئے بند ہے۔ موٹر وے ایم 4 دھند کے باعث پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک بند کر دی گئی، سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 پر بھی نو انٹری کا بورڈ آویزاں ہے۔
اس کے علاوہ قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ انتہائی کم ہے، گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد، بہاولنگر میں دھند میں راستے گم ہوگئے جس کے باعث ڈرائیورز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، ڈرائیور حضرات گاڑی کے آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں۔
سید عمران احمد نے کہا کہ عوام غیر ضروری سفر سے گریز اور تیز رفتاری سے پرہیز کریں، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔
دوسری جانب لاہور میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، کم سے کم درجہ حرارت 7 اور زیادہ سے زیادہ 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جکبہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج بارش برسنے کے 10 فیصد امکانات ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 97 فیصد تک جا پہنچا، ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

شمالی لندن: گھر میں آتشزدگی سے پاکستانی خاتون 3 بچوں سمیت جاں بحق،ایک شخص گرفتار
- 13 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
استنبول: وزیراعظم شہبازشریف کی ترک صدر سے ملاقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 12 گھنٹے قبل

پی ایس ایل فائنل میں پاک بحریہ کے بہادر سپوتوں کو زبردست خراج تحسین پیش ،اعلیٰ شخصیات کی شرکت
- 11 گھنٹے قبل

لاہور قلندرز نے کوئٹہ کو 6 وکٹوں سے ہرا کر تیسری دفعہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا
- 10 گھنٹے قبل

شام چوراسی گھرانہ کے گائیک فیضان علی خان بھی استاد ہوگئے
- 14 گھنٹے قبل

ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ:پاکستان کی بانو کوثر نے بھارتی حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا
- 13 گھنٹے قبل

پی ایس ایل فائنل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور کوجیت کے لیے 202 رنز کا ہدف
- 14 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 14 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوامیں کارروائیاں، بھارتی سرپرستی یافتہ 9 خوارج ہلاک
- 14 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے محکمہ جنگلات میں برانچ لیس بینکاری نظام نافذ کردیا
- 13 گھنٹے قبل
فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا ہر جگہ پیچھا کریں گے اور چن چن کر ماریں گے،محسن نقوی
- 16 گھنٹے قبل

یورپی ملک مالٹا کا اگلے ماہ فلسطین کو الگ ریاست تسلیم کرنے کا اعلان
- 4 منٹ قبل