پاکستان

امریکا کبھی بھی امت مسلمہ کا خیر خواہ نہیں رہا، مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ امریکا اور دیگر سامراجی قوتیں مسلم دنیا کو آپس میں لڑانے کی سازشیں کر رہی ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 دن قبل پر جنوری 2 2025، 12:44 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکا کبھی بھی امت مسلمہ کا خیر خواہ نہیں رہا، مولانا فضل الرحمن

جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کبھی بھی امت مسلمہ کا خیر خواہ نہیں رہا۔
انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کے مفادات ہمیشہ خود اس کی ترجیح رہے ہیں، اور اس نے کبھی مسلمانوں کی فلاح کے لیے کوئی مثبت کردار ادا نہیں کیا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ امریکا مسلسل صہیونی اسرائیلی ریاست کی پشت پناہی کرتا آیا ہے، اور غزہ میں حالیہ انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو نظرانداز کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں قیامت ڈھائی گئی، لیکن امریکا کو ان سنگین پامالیوں کی کوئی فکر نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ امریکا اور دیگر سامراجی قوتیں مسلم دنیا کو آپس میں لڑانے کی سازشیں کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلامی دنیا میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے میں امریکا اور دیگر قوتوں کی مکروہ سیاست کا ہاتھ ہے، جس سے انسانیت کا کوئی تعلق نہیں۔