سجاول میں غیر ملکی سیاح جوڑے سے لوٹ مار کرنے والے دو ملزمان گرفتار
ملزمان نے پانچ روز قبل ایک غیر ملکی جوڑے کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا تھا
سجاول میں غیر ملکی سیاح جوڑے سے لوٹ مار کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس واقعے میں ملزمان نے پانچ روز قبل ایک غیر ملکی جوڑے کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا تھا۔
سجاول میں بائی پاس کے مقام پر پولینڈ کے غیر ملکی سیاحوں سے رہزنی کی واردات کے معاملے کا وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ، وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء لنجار، وزیرِ ثقافت و سیاحت ذوالفقار علی شاہ اور ڈی آئی جی حیدرآباد نے نوٹس لیا تھا۔
اس ضمن میں تازہ اطلاعات کے مطابق ایس ایس پی نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ملزمان سے دونوں موبائل فون برآمد کر لیے گئے ہیں۔ تاہم، ایک ملزم ابھی تک مفرور ہے، جس کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ سجاول کے ایک مقبول سیاحتی مقام پر پیش آیا، جہاں غیر ملکی جوڑا تفریح کے لیے آیا تھا۔ لوٹ مار کے بعد، متاثرہ جوڑے نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، جس پر کارروائی کی گئی۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ٹھٹہ اور سجاول کے انچارچ ڈی آئی بی کو معطل کر دیا تھا۔
ادھر واردات کے بعد پولینڈ کے متاثرہ سیاح جوڑے نے ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا ہم اپنی سائیکلوں پر سوار سجاول میں جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر لوگ آئے جنہوں نے گن پوائنٹ پر ہم سے فون چھین لیے اور ہماری تلاشی بھی لی۔
روزہ رسولؐ کی زیارت کرنے والوں کیلئے خوشخبری سامنے آ گئی
- 2 گھنٹے قبل
چین کابھارت کو ایک اور دھچکا، لداخ کے اہم حصے اپنے نام کرلئے
- ایک گھنٹہ قبل
پی سی بی کا صائم ایوب کو علاج کیلئے فوری لندن بھیجنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل
سعودی عرب کی ایک اور ایئر لائن کو پاکستان کے لیے آپریشن شروع کرنے کی اجازت
- ایک منٹ قبل
کرم کشیدگی، ٹل پارا چنار شاہراہ بدستور بند ، امدادی سامان کا قافلہ روک دیا گیا
- 2 گھنٹے قبل
بھارتی کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر زمین بوس، 3 ہلاک اور 2 زخمی
- 2 گھنٹے قبل