Advertisement
پاکستان

روزہ رسولؐ کی زیارت کرنے والوں کیلئے خوشخبری سامنے آ گئی

روضہ رسول اللہﷺ پر حاضری اورریاض الجنہ میں نوافل ادا کرنے کےلیے سال بھرانتظارکی پابندی کی شرط ختم کردی گئی،رپورٹ

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 days ago پر Jan 5th 2025, 1:59 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
روزہ رسولؐ کی زیارت کرنے والوں کیلئے خوشخبری سامنے آ گئی

مدینہ:مدینہ منورہ میںروزہ رسولؐپر حاضری دینے کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روضہ رسول اللہﷺ پر حاضری اورریاض الجنہ میں نوافل ادا کرنے کےلیے سال بھرانتظارکی پابندی کی شرط ختم کردی گئی۔
 تاہم نسک موبائل کے ذریعے پرمٹ کی شرط برقرار رہے گی۔
نئی ہدایات کے مطابق تمام زائرین نسک موبائل ایپ کے ذریعے ہر 20 منٹ بعد نیا اجازت نامہ حاصل کر سکتے ہیں۔
مسجد نبویؐ میں موجود زائرین بھی نئے شیڈول کے مطابق موبائل ایپ کے ذریعے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کرنے کے لیے اجازت نامے حاصل کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال تک روضہ رسولﷺکی زیارت کے بعد دوبارہ زیارت کیلیے سال کے 365 دن انتظار کرنا ضروری قرار دیا گیا تھا،اس حوالے سے وزارت حج وعمرہ نے ہدایات جاری کی تھیں کہ روضہ رسول ﷺ میں داخلے کی اجازت بھی صرف ان زائرین کو ہی ہوگی جو کورونا وائرس سے متاثر نہ ہوئے ہوں۔

Advertisement