صائم ایوب سٹائلش ، زبردست بیٹر اور پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں،صائم ایوب کو پہلی دستیاب فلائٹ سے کیپ ٹاؤن سے لندن بھجوایا جائے گا،محسن نقوی
لاہور:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چئیرمین محسن نقوی نے جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے پہلے روز انجری کا شکار ہونے والے نوجوان بیٹر صائم ایوب کو علاج کے لیے فوری لندن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محسن نقوی نے صائم ایوب کو علاج کے لیے لندن بھیجنے کا فیصلہ ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد کیا، محسن نقوی نے خود بھی صائم ایوب سے رابطہ کیا اور کرکٹر کی خیریت دریافت کی، ساتھ ہی ان کی صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کااظہار بھی کیا۔
اس دوران چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ لندن کے اسپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز صائم ایوب کا چیک اپ کریں گے، نوجوان اوپننگ بیٹر کی لندن کے اسپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز کے ساتھ اپوائمنٹ طے ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈاکٹر ممریز صائم ایوب کے علاج معالجے کےسارے کیس کو دیکھ رہے ہیں،ڈاکٹر ممریز نے صائم ایوب کی تمام میڈیکل رپورٹس لندن بھجوادی ہیں۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ صائم ایوب سٹائلش ، زبردست بیٹر اور پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں،صائم ایوب کو پہلی دستیاب فلائٹ سے کیپ ٹاؤن سے لندن بھجوایا جائے گا، اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی صائم ایوب کے ساتھ لندن جائیں گے۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ صائم ایوب کی انجری پر بہت تشویش ہے،صائم ایوب کا دنیا کے بہترین ہسپتال میں چیک اپ اور علاج کرائیں گے،صائم ایوب کے علاج معالجے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،امید ہے کہ صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل صحتیاب ہو جائیں گے۔
اُڑان پاکستان پروگرام کا مقصد برآمدات کو فروغ دینا ہے، احسن اقبال
- 9 گھنٹے قبل
پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے معاملات میں مزید کشیدگی
- 9 گھنٹے قبل
اعتزازحسن شہید کی گیارہویں برسی آج منائی گئی
- 8 گھنٹے قبل
وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح گیارہ بجے ہو گا
- 8 گھنٹے قبل
بنگلادیش نے بھارت میں 50 ججوں اور عدالتی افسران کا تربیتی پروگرام منسوخ کردیا
- 9 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کی انسانی سمگلنگ میں ملوث تمام گروپس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت
- 9 گھنٹے قبل