Advertisement
پاکستان

وفاقی حکومت کا پلاسٹک کے استعمال پر پابندی سے متعلق عملدرآمد سخت کرنے کا فیصلہ

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے وفاقی وزارتوں، ذیلی اداروں اور محکموں کو مراسلہ ارسال کردیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 days ago پر Jan 5th 2025, 3:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وفاقی حکومت کا  پلاسٹک کے استعمال پر پابندی سے متعلق عملدرآمد سخت کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے پلاسٹک کے استعمال پر پابندی سے متعلق عملدرآمد سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزارت موسمیاتی تبدیلی نے وفاقی وزارتوں، ذیلی اداروں اور محکموں کو مراسلہ ارسال کردیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پلاسٹک پر پابندی کے اقدام پر عملدرآمد سختی سے کیا جائے، وزارت موسمیاتی تبدیلی نے 2019 میں اسلام آباد میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایک مرتبہ استعمال ہونیوالے پلاسٹک کے دوبارہ استعمال پر پابندی عائد کی گئی، پلاسٹک کے استعمال پر پابندی پلاسٹک ریگولیشنز 2003 کے تحت لگائی گئی، وفاقی وزارتیں اور محکمے پابندی کے حوالے ریگولیشنز پر سختی سے عملدرآمد کریں

Advertisement