برازیلین ماڈل کوکتے کے کاٹنے کی وجہ سے بیکٹیریل انفیکشن کا شکا ر بھی ہوئیں


برازیل سے تعلق رکھنے والی ماڈل جولیانا آئسن کی ناک پر کتے نے کاٹ لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 39 سالہ جولیانا کتے پالنے کی شوقین ہیں، ان کے ساتھ خوفناک واقعہ نیوائیر نائٹ کے موقع پر میکسیکو سٹی میں پیش آیا جہاں جولیانا کی نیوائیر نائٹ خوفناک حادثے میں بدل گئی۔
کتے نے جولیانا کے ہاتھ اور ناک کی نوک کو کاٹ لیا تھا، جس کے بعد انھیں شہر کے اینجلس ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی 2گھنٹے تک سرجری کی گئی۔
برازیلین ماڈل کوکتے کے کاٹنے کی وجہ سے بیکٹیریل انفیکشن کا شکا ر بھی ہوئیں۔
جولیانا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے 2.5 ملین فالوورز کو اس واقعے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ’اکیتا نامی کتے نے میری ناک پر اتنی زور سے کاٹا کہ مجھے لگا کہ میں اپنا چہر ہ کھودوں گی لیکن شکر ہے پلاسٹک سرجری سے اب میرے چہرے پر کوئی نشان نہیں پڑے گا، ڈاکٹرز نے میری ناک کی پوری سرجری کی ہے۔
واضح رہے کہ جولیانا آئسن نے 2015 میں برازیل کے اس وقت کے صدر دلما روسیف کے خلاف برہنہ ہوکر احتجاج کیا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے شہرت حاصل کی۔

حسین چہرے، مورنی جیسی چال لاہور میں رنگا رنگ برائیڈل فیشن ویک کا آغاز
- 16 گھنٹے قبل
جنگلات کا تحفظ، پنجاب میں فارسٹ (ترمیمی) ایکٹ 2025 نافذ کر دیاگیا
- 18 گھنٹے قبل

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر کی نئی البم ’روشنی‘ ریلیز، 15 برس بعد ریلیز
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 12 گھنٹے قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
راحت فتح علی کی بیٹی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز،مایوں کی تصاویر وائرل،رخصتی کب ہو گی؟
- 16 گھنٹے قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 12 گھنٹے قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 14 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی سزا کب شروع ہوگی؟ عطا تارڑ نے بتا دیا
- 19 گھنٹے قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 14 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 15 گھنٹے قبل

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- 15 گھنٹے قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 14 گھنٹے قبل








.webp&w=3840&q=75)



