Advertisement
تجارت

عالمی اور ملکی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوی ایشن کے مطابق پیر کوسونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی  ہوئی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a day ago پر Jan 6th 2025, 3:53 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عالمی اور ملکی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی

کراچی:کاروباری ہفتے کے پہلے روزبین الاقوامی اور پاکستانی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوی ایشن کے مطابق پیر کوسونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی  ہوئی ہے جس کے بعد 24 گرام سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 75 ہزار روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کی کمی ہوئی جس سےدس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 768 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 7 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس سے فی اونس سونا 2632 ڈالر پر آگیا۔

Advertisement