حکومتی اتحاد اورپی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار،وجہ سامنے آ گئی
پاکستان تحریک انصاف نے مطالبات کو حتمی شکل دینے کیلیے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ کیا ہے
اسلام آباد:حکومتی اتحاد اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات پر ڈیڈ لاک برقرارہے،مذاکرات کے حوالے سے آئندہ کی تاریخ بھی نہ دی جا سکی ۔
تفصیلات کے مطابق مذاکرات کے حوالے سے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات پر ڈیڈ لاک برقرار ہے جس کے باعث مذاکرات کے حوالے سے آئندہ کی تاریخ بھی نہ دی جا سکی ، پاکستان تحریک انصاف نے مطالبات کو حتمی شکل دینے کیلیے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کا وقت فائنل نہ ہونے پر مذاکرات میں مزید پیشرفت نہیں ہو سکی،گزشتہ روز حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا تھا کہ مذاکرات جہاں سے شروع ہوئے تھے وہاں سے ایک انچ بھی آگے نہیں بڑھ سکے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصادف کی جانب سے مطالبات کو تحریری شکل نہ دینے کی وجہ سے ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی کمیٹی کے رکن اسد قیصر کا کہنا تھا ہم نے دو اجلاسوں میں جو زبانی مطالبات پیش کیے وہ اب منٹس بن چکے ہیں انہیں ہی تحریری مطالبات سمجھا جائے، کاغذ دینا نہ دینا ایک رسمی کارروائی ہے،اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات نہ ہونے تک تحریری مطالبات نہیں دیے جا سکتے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف تحریری چارٹر آف ڈیمانڈ کا فیصلہ کرے گی، چارٹر ماننے کی صورت میں تحریک انصاف کو حکومت سے تحریری معاہدہ بھی کرنا ہو گا۔
دوسری جانب حکومت نے پی ٹی آئی کے مطالبات کی ابتدائی ڈرافٹ کے بعد ملاقات کرانے کی حامی بھر لی ۔
سیکیورٹی فورسز کی 3 محتلف کارروائیوں میں 19 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- 4 گھنٹے قبل
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی ریکارڈ
- ایک گھنٹہ قبل
صدر مملکت آصف علی زرداری کا چین میں زلزلے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس
- 2 گھنٹے قبل
سرکاری ڈسکوز اور کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کر دی گئی
- 2 گھنٹے قبل
ژوب کوئٹہ شاہراہ پر ٹریفک حادثہ ، 5 افراد جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل
انچارج سی ٹی ڈی ایس پی راجہ عمر خطاب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
- 2 گھنٹے قبل