Advertisement
پاکستان

190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو ضرورسزا ہوگی، سینیٹرفیصل واوڈا کا دعویٰ

بانی پی ٹی آئی جب دستخط کررہے تھے تو منع کیا یہ نیب کیس ہے جیل جائیں گے، فیصؒل واوڈا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر جنوری 12 2025، 11:18 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو ضرورسزا ہوگی، سینیٹرفیصل واوڈا کا دعویٰ

کراچی:سینیٹر فیصل واوڈ نے دعوی کیا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو ضرور سزا ہو گی،ان کو پی ٹی آئی کے اپنے ہی لوگوں نے مروانے تک کی منصوبہ بندی کی، ان کا کہنا تھا کہ  190 ملین پاؤنڈ کی منظوری کے وقت بانی پی ٹی آئی کو منع کیا کہ اس پر مقدمہ ہوگا اور جیل کی سزا ہوگی، پہلے ہی بتایا تھا کہ اس کیس پر سزا ہوگی۔
کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ میںڈھائی سال سے بتارہا ہوںکہ ان کی پارٹی میں ان کے رشتے دار جیل میں قتل کی سازش کررہے ہیں، اب سوشل میڈیا سے یہ باتیں باہر آچکی ہیں، جیل میں ایسا کچھ ہوا تو سیاست پر اس کے اثرات پچاس سال تک رہیں گے۔
190 ملین پاؤنڈ کیس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ کیسز میں تاخیر پر پروپیگنڈا کیا گیا، 190 ملین پائونڈ کی منظوری  پر ان کومنع کیا تھاکہ اس پر مقدمہ ہوگا اور جیل کی سزا ہوگی، ہر جرم کی سزا ہوتی ہے، کوئی نہیں مانے گا کہ دوسروں نے فایدہ اٹھایا سزا آپ کو بھگتنا پڑے گا،ان کا کہنا تھا کہ 190ملین پاؤنڈ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مقبول ہونے کا مطلب قانون سے بالاتر ہونا نہیں ہے۔
پریس کانفرنس  میں ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نےغنڈہ گردی اوردھرنے کرکے دیکھ لیے، کوئی فائدہ نہیں ہوا، بانی پی ٹی آئی سےبارہا کہا کہ حواری آپ کونہ صرف قید میں رکھنا بلکہ مروانا چاہتےہیں،بیرون ممالک کے دباؤ کا جوپروپیگنڈا کیا جارہا تھا وہ تھم گیا ہے۔
 انہوں نے ٹرمپ کے عہدہ صدارت سنبھالنے اور بانی کی رہائی کے حوالےسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ، پی ٹی آئی کو20جنوری کومایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، یہ واضح ہےکہ نہ بیرونی دباؤ ہے اور نہ بیک ڈورمذاکرات ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا مذاکرات کا سب سے بڑا حامی ہوں، جمہوریت کا حسن ہی بات چیت ہے، مذاکرات میں بےایمانی نہیں ہونی چاہیے، پی ٹی آئی والے مذاکرات کے مزے لے رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کوکوئی ایگزیکٹوآرڈرنہیں ملےگا۔
 پی ٹی آئی نے مذاکرات کرکے فارم47 والی حکومت کو قانونی جوازدے دیا ہے، پی ٹی آئی در در پر کشکول لے کربھیک مانگ رہی ہے، آرمی چیف کی بدولت پاکستان کوکامیابی حاصل ہونے جا رہی ہے، پاکستان کےلیےآئندہ چند دنوں میں بہت بہتری آنےوالی ہے۔
پریس کانفرنس میںفیصل واوڈا نے کہا کہ ہمارے جوانوں کی قربانی کا رنگ ہمارے پرچم میں نمایاں ہونے والا ہے، ہمیں ایک ایسا سپہ سالار ملے جن پر بین الاقوامی سطح پر اعتماد کرتی ہے، بیک ڈور ڈپلومیسی کے تحت آنے والے دنوں میں پاکستان خطے میں نمایاں کردار ادا کرے گا، پہلے ہم سے ڈو مور کہا گیا۔

Advertisement
دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

  • 20 گھنٹے قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  • 19 گھنٹے قبل
گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

  • 20 گھنٹے قبل
پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

  • 20 گھنٹے قبل
پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

  • 4 دن قبل
پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

  • ایک گھنٹہ قبل
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

  • 4 دن قبل
فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

  • 21 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی ہدایت پر  پیٹرول کی مد میں 15 روپے  فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

  • 4 دن قبل
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

  • 4 دن قبل
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

  • 4 دن قبل
پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 6 دن قبل
Advertisement