سلام آباد احتجاج کے کیس میں بھی بیرسٹر گوہر، شبلی فراز و دیگر رہنماؤں کی ضمانتوں میں توسیع ہوگئی


9 مئی کے مقدمات میں ملوث 104 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی گئی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی، جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
فواد چودھری، اسد عمر عدالت میں پیش ہوئے، شاہ محمود قریشی اور اعظم سواتی کے جیل وارنٹ پیش کیے گئے جبکہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی حاضری معافی کی درخواستیں دائر کی گئیں۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان بانی پی ٹی آئی سے ملنے اڈیالہ جیل گئی ہیں، عمران خان سے آج فیملی کی ملاقات کا دن ہے، حاضری معافی منظور کی جائے۔
بعدازاں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان، عظمیٰ خان، اسد عمر، عمر ایوب، فواد چودھری سمیت 104 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 12 فروری تک توسیع کر دی۔
دوسری طرف پی ٹی آئی کے اسلام آباد احتجاج کے کیس میں بھی بیرسٹر گوہر، شبلی فراز و دیگر رہنماؤں کی ضمانتوں میں توسیع ہوگئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور وکلا کی عبوری ضمانتوں میں 25 جنوری تک توسیع کردی۔
کیس کی سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ دورانِ سماعت ملزمان شبلی فراز،بیرسٹر گوہر،سردار مصروف،سلمان اکرم راجا،نیازی اللہ نیازی و دیگر پیش ہوئے ۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی کر دی ۔
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں 4 مقدمات درج ہیں۔
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 days ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 5 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 4 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- an hour ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 4 hours ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago




