وزرات قانون نے ہفتے کو صدر مملکت کی منظوری سے اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا


اسلام آباد:اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدے کا حلاف اٹھا لیا ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے دونوں ایڈیشنل ججز سے عہدے کا حلف لیا۔
حلف اٹھانے والوں میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد محمد اعظم خان اور سینیئر ایڈووکیٹ راجہ انعام امین منہاس کانام شامل ہے۔
دو ایڈیشنل ججز کی تقرری کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔
وزارت قانون کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دونوں ججز کو ایک سال کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعینات کیا جاتا ہے۔
دوسری جانب بلوچستان ہائیکورٹ میں میں بھی ایڈیشنل ججز کی تقریب حلف برداری منعقد کی گئی جس میں تین ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا،چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ نے ایڈیشنل ججز سے عہدے کا حلف لیا۔
حلف اٹھانے والے ججز میں آصف ریکی، ایوب ترین اور نجم الدین مینگل شامل ہیں،ایڈیشنل ججز کی تقرری کے بعد بلوچستان ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں سیشن جج اعظم خان اور سابق صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار راجہ انعام امین منہاس کے نام پر اتفاق کیا گیا تھا،جس کے بعد وزرات قانون نے ہفتے کو صدر مملکت کی منظوری سے اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

راولپنڈی ٹیسٹ: جنوبی افریقا کی پہلی اننگز 404 رنزپر مکمل، پاکستان کیخلاف 71 رنز کی برتری
- ایک منٹ قبل

پاک نیوی کی بحیرہ عرب میں کارروائی، اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ لی
- 3 گھنٹے قبل

پاکستانی آل راؤنڈر عامر جمال کی نومولود بیٹی انتقال کرگئی
- 41 منٹ قبل

اسلام آباد:پمز میں بریسٹ کینسر کی مفت اسکریننگ کےلیے ملک کا پہلا سہولیات مرکز قائم
- 4 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی ملک کے چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی
- 3 گھنٹے قبل

اوپن اے آئی نے اپنا پہلا اے آئی ویب براؤزر ” اٹلس“ متعارف کرا دیا
- 2 گھنٹے قبل

مدینہ منورہ میں ’’گرین سٹی انیشی ایٹو‘‘ کے نام سے ایک نیا ماحول دوست منصوبہ شروع
- 3 گھنٹے قبل

یوگنڈا میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 63 افراد ہلاک ، متعدد زخمی
- 4 گھنٹے قبل

باجوڑ: سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ، ایک خارجی ہلاک ،دیگر زخمی حالت میں فرار
- ایک گھنٹہ قبل

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو اہلکار جاں بحق
- 9 منٹ قبل

لاہور:نواں کوٹ کے علاقے میں گلے پر ڈور پھرنے سے 21 سالہ نوجوان جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں بڑی گراوٹ، فی تولہ سونا ہزاروں روپے نیچے آ گیا
- 2 گھنٹے قبل












