بانی کی کال کا انتظارہے،اس دفعہ منظم پلان کے ساتھ اسلام آباد جائیں گے، جنید اکبر
ہمارے ورکرز کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ بہت بڑی ریاستی دہشت گردی تھی،جنید اکبر


پشاور:چئیرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی اورپی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی کی کال کا انتظار ہے وہ جیسے ہی ہدایت دیں گے ہم اس دفعہ منظم پلان کے ساتھ اسلام آباد کا رُخ کریں گے۔
چئہرمین پبلک اکاونٹ کمیٹی جنید اکبر نے اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آٹھ فروری کو صوابی میں ہونے والے احتجاجی جلسے کی تیاریوں اور حکمت عملی پر بات کی۔
جنید اکبر نے کہا کہ صوابی کا جلسہ خیبرپختونخوا کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا اور اس جلسے میں بھرپور شرکت کی توقع ہے،جنید اکبر نے کہا ہے کہ آئندہ لانگ مارچ میں یہ فرق ہو گا کہ پہلے قیادت اداروں کے ساتھ رابطے میں تھی، اس بار لانگ مارچ کیلئے نکلے تو کسی سے کوئی بات نہیں ہو گی۔
جنید اکبر کا مزیدکہنا تھا کہ میں گرفتار ہوا تو شاہراہ ریشم، پاک افغان شاہراہ، موٹروے اور جی ٹی روڈ مکمل بند کرینگے،انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہماری حکومت میں شہباز شریف کے بچے نہ روئے تو پی ٹی آئی کو چھوڑ دوں گا۔ مجھے کوئی پی ٹی آئی کی سیاست نہ سکھائے، میں گراس روٹ لیول سے آیا ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ پی ٹی آئی کی تنظیم سازی کیلئے مجھے کوئی ہدایت نہیں دی۔ موجودہ تنظیمیں ہی کام کرینگے۔
جنید اکبر نےوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’وزیرداخلہ جس طرح باتیں کرتے ہیں ان کو شرم آنی چاہیے۔
جنید اکبر نے مزید کہا کہ ہمارے ورکرز کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ بہت بڑی ریاستی دہشت گردی تھی۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے اس دفعہ ہم پر کسی بھی احتجاج کے دوران گولیاں بھی چل سکتی ہیں۔
اس سے قبل پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر پی ٹی آئی کے پی جنید اکبر نے پارٹی کا پہلا اجلاس آج طلب کرلیا، پشاور میں پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں دوپہر 12 بجے اجلاس ہوگا، اجلاس میں تمام اراکین اسمبلی و پارٹی رہنماوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

ایشیا کپ ہاکی:بھارت نے ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کو کلئیرنس دے دی
- 3 hours ago

سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام "تھاڈ" فعال
- 3 hours ago

عمران خان نے 10 محرم کے بعد تحریک شروع کرنے کی ہدایت دی ہے، علیمہ خان
- 3 hours ago

پانی کروڑوں پاکستانیوں کی لائف لائن ہےجس کو روکنا اقدام جنگ کے مترادف ہوگا، شہباز شریف
- 4 hours ago

وزیر اعظم کا حالیہ تنازع پر آذربائیجان کی مستقل حمایت پر صدر الہام علیوف کا شکریہ
- 3 hours ago

پاکستانی کوہ پیماؤں کا شاندار کارنامہ: 24 گھنٹوں میں نانگا پربت سر کرلیا، 2 نے بغیر آکسیجن کے چوٹی پر قدم رکھا
- an hour ago

وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکہ کے 249 ویں یوم آزادی پر امریکی سفیر اور عوام کو مبارکباد
- 2 hours ago

دفتر خارجہ کابھارت کی جانب سے جدید ہتھیاروں اور میزائلوں کی مسلسل خریداری پراظہار تشویش
- 4 hours ago

سونا سیکڑوں روپے سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 hours ago

چینی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 2 روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ
- 3 hours ago

اسموگ سے بچاؤ: لاہور ہائیکورٹ کا کینال روڈ سے درخت نہ کاٹنے کا حکم
- an hour ago

خیبر پختونخوا کی11سینیٹ نشستوں پر انتخابات کب ہونگے؟ شیڈول جاری
- 3 hours ago