پی ٹی آئی لاہور جلسہ،عدالت کا ضلعی انتظامیہ شام پانچ بجے تک فیصلہ کرنے کی حکم
آرٹیکل 10 اے کی روشنی میں دو فیصلے ہو سکتے ہیں یا تو پی ٹی آئی کی درخواست منظور ہو گی یا مسترد کر دی جائے گی، جسٹس فاروق


لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کی ضلعی انتظامیہ کو پی ٹی آئی کی آٹھ فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست پر شام پانچ بجے تک فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی آٹھ فروری کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس فاروق حیدر نے چیف آرگنائزر پنجاب پی ٹی آئی عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت کی اور ڈی سی لاہور کو حکم دیا کہ وہ پی ٹی آئی کی درخواست پر آج شام 5 بجے تک فیصلہ کریں۔
عدالت نے ڈی سی لاہور سمیت دیگر فریقین کو ہدایت جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
لاہور ہائیکورٹ میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس فاروق حیدر نے کہا کہ آرٹیکل 10 اے کی روشنی میں دو فیصلے ہو سکتے ہیں، یا تو پی ٹی آئی کی درخواست منظور ہو گی یا مسترد کر دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی کی درخواست مسترد ہو جاتی ہے تو ان لوگوں کے پاس کوئی راستہ نہیں ہوگا۔
جسٹس فاروق حیدر نے کہا کہ اگر درخواست پر آج ہی فیصلہ کیا جائے تو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔
چیف سیکرٹری پنجاب نے عدالت کے حکم پر عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ جو بھی عدالت کا حکم ہوگا، ہم اس پر عمل کریں گے۔

جعفر ایکسپریس حملہ : 13 دہشتگرد ہلاک،80مسافر بازیاب
- 10 گھنٹے قبل

معروف اداکارہ نمرہ خان نے دوسری شادی کے حوالے سے خاموشی توڑ دی
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری
- 11 گھنٹے قبل
جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے پر بھارت میں جشن کا سماں
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان اور چین کا 14 ویں جے سی سی اجلاس کے جولائی میں انعقاد پر اتفاق
- 7 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس میں دہشت گرد لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، سکیورٹی ذرائع
- 31 منٹ قبل
وزیر اعظم کی جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
- 7 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کا ایجوکیشن کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

ٹی ٹوئنٹی سیریز:پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ روانہ
- ایک گھنٹہ قبل

جعفر ایکسپریس حملہ، محسن نقوی کا وزیر اعلیٰ بلوچستان سے رابطہ، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
- 21 منٹ قبل

اقوام متحدہ اور ایران کی پاکستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت
- 16 منٹ قبل

ایرانی صدر کا امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان
- 41 منٹ قبل