Advertisement
پاکستان

پی ٹی آئی نے اسپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات کی دعوت ایک دفعہ پھر مسترد کردی

پی ٹی آئی نے مذاکرات سنجیدگی سے شروع کیے تھے، لیکن حکومت نے ان کے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا،عمر ایوب

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر فروری 8 2025، 7:09 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی آئی نے اسپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات کی دعوت ایک دفعہ پھر مسترد کردی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نےاسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے دوبارہ مذاکرات کی دعوت کو ایک دفعہ مسترد کر دیا ہے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیٖڈر عمر ایوب خان نے اسپیکراسمبلی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا باب بند ہوچکا ہے۔
عمر ایوب کاکہنا تھا کہ سیاسی مذاکرات صرف خواہشات سے نہیں بلکہ مستحکم ارادوں سے ہوتے ہیں، مگر حکومت کے ارادے اور نیت دونوں ہی درست نہیں تھے، اسی وجہ سے مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکے۔
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات سنجیدگی سے شروع کیے تھے، لیکن حکومت نے ان کے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا۔ اب مزید مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی آفر کی تھی،ا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی بھی مذاکرات کیلئے دروازے بند نہیں کئے، مذاکراتی کمیٹی تحلیل نہیں ہوئی۔

Advertisement
Advertisement