سعودی ائیرلائن نے 100 سے زائد پاکستانی عمرہ زائرین کو آف لوڈکردیا،زائرین کا شدید احتجاج
زائرین کو پولیو ویکسینیشن اور کورونا سرٹیفکیٹ نہ ہونے کے باعث آف لوڈ کیا گیا


لاہور:سعودی عرب کی نجی ایئرلائن نے 100 سے زائدپاکستانی عمرہ زائرین، کو آف لوڈ کر دیا ، جس پر زائرین کی جانب سے شدید احتجاج اور نعرے بازی کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی عمرہ زائرین کو پولیو ویکسینیشن اور کورونا سرٹیفکیٹ نہ ہونے کے باعث آف لوڈ کیا گیا، جس پر انہوں نے شدید احتجاج اور نعرے بازی کی،مسافروں کا کہنا ہے کہ انہیں آف لوڈ کرنے کے بعد نئی ٹکٹیں خریدنے کا کہا جا رہا ہے، جبکہ بڑی مشکل سے عمرہ پر جانے کے لیے رقم جمع کی تھی۔
زائرین نے مؤقف اختیار کیا کہ غلطی ٹریول ایجنٹ اور ایئرلائن کی ہے، لیکن سزا ہمیں دی جا رہی ہے،ایئرپورٹ پر سعودی ایئرلائن انتظامیہ اور زائرین کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی، جس کے بعد ایئرلائن کے عملے نے مسافروں کو کاونٹر سے باہر نکال دیا۔
اس دوران اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو عمرہ زائرین نے انہیں گھیر لیا اور شکایات کے انبار لگا دیے،زائرین نے سعودی ایئر لائن کے افسران کی بدسلوکی اور اف لوڈ کیے جانے پر شدید احتجاج کیا۔
مسافروں نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے سامنے مطالبہ کیا کہ انہیں فوری طور پر روانہ کرنے کے انتظامات کیے جائیں،عمرہ زائرین نے ایئرپورٹ سے واپس جانے سے انکار کر دیا اور سعودی ایئر لائن کے رویے کے خلاف نعرے بازی کی۔
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- ایک دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- ایک دن قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 6 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- ایک دن قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- ایک دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 11 گھنٹے قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- ایک دن قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 2 دن قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 2 دن قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- ایک دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل


