اس سےقبل بھی فیصل کریم کنڈی نے صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے بھیجے گئے یونیورسٹیز ترمیمی ایکٹ کو بھی مستر د کر دیا تھا


پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت کی جانب سےپاس ہونے والا ملازمین کی برطرفی کا بل مستر دکر دیا۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت کی جانب سے ارسال کیا گیا بل واپس بجھواتے ہوئے اس میں مزید ترامیم کی ایڈوائس دے دی، بل واپس بھیجتے ہوئے انہوں نےکہا کہ صوبائی حکومت کا بل بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
گورنرنے غیر قانونی بھرتیوں کے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی بھی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی اجازت سے بھرتی ملازمین کو بل سے نکالا جائے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہناتھا کہ ملازمین کو اپیل کے حق سے محروم کرنا آئین کے آرٹیکل اے 10 کی خلاف ورزی ہے۔ اور ماضی میں کی گئی قانونی بھرتیوں کو کالعدم قرار دینا غیر آئینی ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبائی حکومت بل پر نظرثانی کرے ورنہ عدالتی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ صرف ملازمین نہیں بلکہ بھرتی کرنے والے افسران بھی جوابدہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل صوبائی اسمبلی نے نگران دور میں بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین کو برخاست کرنے کے لیے بل پاس کیا تھا جس کی منظوری کے لیے گورنر کے پاس بھیجا گیاتاہم گورنر کی جانب سے اس بل کو مستر دکر دیا گیا ہے، خیال رہے کہ اس سےقبل بھی گورنر فیصل کریم کنڈی نے صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے بھیجے گئے یونیورسٹیز ترمیمی ایکٹ کو بھی مستر د کر دیا تھا۔
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 6 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 10 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 7 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 11 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 9 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 6 گھنٹے قبل





