Advertisement
پاکستان

یو اے ای اور سعودیہ سمیت 7 ملکوں سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 34 پاکستانی بے دخل

گزشتہ روز بھی سعودی عرب، کینیڈا ،یو اے ای سمیت 6 ملکوں سے 100 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 ماہ قبل پر فروری 12 2025، 2:02 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
یو اے ای اور سعودیہ سمیت 7  ملکوں سے 24 گھنٹے کے دوران  مزید 34 پاکستانی بے دخل

متحدہ عرب امارات، سعودی عرب سمیت 7 مختلف ملکوں سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 34 پاکستانیوں کو بے دخل کرکے کراچی بھیجا گیا۔ 

امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے 3 بلیک لسٹ سمیت 5 افراد کو بے دخل کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات میں امیگریشن سے انکار کرکے ایک کو واپس بھیج دیا گیا۔ 11 کو جیلوں سے رہا کرکے، 4 کو زائد المیعاد قیام پر ڈی پورٹ کیا گیا۔ 

بے دخل 2 پاکستانی آئی بی ایم ایس میں بلیک لسٹ تھے۔ ایتھوپیا اور قطر سے 2 بلیک لسٹ 2 رہائشی قوانین کی خلاف ورزی اور 2 مفرورین کو پاکستان واپس بھیجا گیا۔ تنزانیہ میں بغیر پاسپورٹ، عمان میں غیرقانونی داخل ہونے پر 3 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

امیگریشن نے تینوں ڈی پورٹیز کو مردان، مالاکنڈ اور گوجرانوالہ انتظامیہ کے حوالے کیا۔  اس کے علاوہ قبرص میں زائد المیعاد قیام پر 1 پاکستانی کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سعودی عرب، کینیڈا ، متحدہ عرب امارات سمیت  6 ملکوں سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 100 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا

Advertisement
جنوبی ایشیا میں موجود  تنازعات کبھی بھی بے قابو ہوسکتے ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس

جنوبی ایشیا میں موجود تنازعات کبھی بھی بے قابو ہوسکتے ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستان ایکسپریس ٹرین کی 2 بوگیاں بہاولپور کے قریب  ٹریک سے اتر گئیں، ٹریفک معطل

پاکستان ایکسپریس ٹرین کی 2 بوگیاں بہاولپور کے قریب ٹریک سے اتر گئیں، ٹریفک معطل

  • 21 منٹ قبل
بلاول بھٹو  کی قیادت میں پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد نیویارک پہنچ گیا

بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد نیویارک پہنچ گیا

  • 2 گھنٹے قبل
بھارتی چیف آف ڈیفنس کے انکشافات، کانگریس کے صدر نے آپریشن سندور پر سوالات اٹھا دیئے

بھارتی چیف آف ڈیفنس کے انکشافات، کانگریس کے صدر نے آپریشن سندور پر سوالات اٹھا دیئے

  • 2 گھنٹے قبل
افغانستان  نے پاکستان میں ناظم الامور کو سفیر کا درجہ دینے کا اعلان کر دیا

افغانستان نے پاکستان میں ناظم الامور کو سفیر کا درجہ دینے کا اعلان کر دیا

  • 12 گھنٹے قبل
پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ

پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ

  • 12 گھنٹے قبل
لو گُرُو کے پشتو گانے ’سدا اشنا‘ کی دھوم

لو گُرُو کے پشتو گانے ’سدا اشنا‘ کی دھوم

  • 13 گھنٹے قبل
چین کا امریکی وزیر دفاع کی جانب سے تائیوان پر حملے کے الزامات پر سخت ردعمل

چین کا امریکی وزیر دفاع کی جانب سے تائیوان پر حملے کے الزامات پر سخت ردعمل

  • 2 گھنٹے قبل
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخابات آج منعقد ہو رہے ہیں

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخابات آج منعقد ہو رہے ہیں

  • 2 گھنٹے قبل
شیخوپورہ میں  ڈاکوؤں کی  ساتھی کو چھڑانے کے لیے پولیس وین پر فائرنگ

شیخوپورہ میں ڈاکوؤں کی ساتھی کو چھڑانے کے لیے پولیس وین پر فائرنگ

  • 18 منٹ قبل
روس میں مسافر ٹرین پر پُل گر گیا، ڈرائیور سمیت 7 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی

روس میں مسافر ٹرین پر پُل گر گیا، ڈرائیور سمیت 7 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی

  • 2 گھنٹے قبل
امریکی جنگ بندی کی تجویزپرحماس کا ردعمل آ گیا

امریکی جنگ بندی کی تجویزپرحماس کا ردعمل آ گیا

  • 13 گھنٹے قبل
Advertisement