غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے سے متاثرہ رہائشیوں کو دوسرے علاقوں میں منتقل کیا جائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات، غزہ کی پٹی کے بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کو پناہ دینے کا مطالبہ کر دیا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کے منصوبے کے تحت غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے سے متاثرہ رہائشیوں کو دوسرے علاقوں میں منتقل کیا جائے گا، تاکہ امریکہ غزہ کی پٹی پر قبضہ کر سکے۔
وائٹ ہاؤس میں شاہ عبداللہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر عندیہ دیا کہ وہ اپنے اس منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، جس میں غزہ کے رہائشیوں کی نقل مکانی اور جنگ سے تباہ حال علاقے کی دوبارہ تعمیر شامل ہے۔ ان کے منصوبے سے مشرق وسطیٰ میں "امن" قائم ہوگا اور اس سے خطے میں ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ہونے والی اس ملاقات میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم غزہ کو لے کر اسے رکھیں گے اور اس کی قدر کریں گے، اور لوگوں کے لیے نئی نوکریاں پیدا کرے گا۔
اردن کے شاہ عبداللہ نے کہا کہ انہوں نے ٹرمپ کو غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی نقل مکانی کے خلاف اردن کا "مستحکم موقف" واضح کیا ہے۔ یہ متحدہ عرب موقف ہے کہ فلسطینیوں کو بے گھر کیے بغیر غزہ کی تعمیر نو اور انسانی بحران سے نمٹنا ضروری ہے۔"
شاہ عبداللہ کے واضح مؤقف کے باوجود ٹرمپ نے اس امید کا اظہار کیا کہ اردن اور مصر دونوں بالآخر غزہ کے بے گھر رہائشیوں کو پناہ دینے پر راضی ہو جائیں گے کیونکہ دونوں ممالک واشنگٹن سے اقتصادی اور فوجی امداد حاصل کرتے ہیں، اور ان کے ساتھ امریکی تعلقات اہم ہیں۔

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل




