کراچی،کلفٹن گلاس ٹاور میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، 80 دکانیں متاثر، 35 تباہ
آتشزدگی کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم 35 سے زائد دکانیں مکمل طور پر جل کر خاکستر جبکہ 80 سےزئد دکانیں متاثرہوئیں ، فائر بریگیڈ


کراچی:کلفٹن گلاس ٹاور میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، جس کے بعد عمارت میں کولنگ کا عمل جاری ہے،
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آتشزدگی کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم پہلی منزل پر قائم 35 سے زائد دکانیں مکمل طور پر جل کر خاکستر جبکہ 80 سےزئد دکانیں متاثرہوئیں ۔
تاجرکے مطابق فرسٹ فلورپرآگ لگی جہاں 165 دکانیں ہیں، حکومت دکانداروں کے نقصان کا ازالہ کرے، گلاس ٹاور میں بیٹ شیٹس اور کپڑے کی مارکیٹ ہے
چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے بتایا کہ گلاس ٹاور شاپنگ سینٹر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، آگ کی اطلاع پونے ایک بجے ملی،انہوں نے کہا کہ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید گاڑیاں روانہ کیں، دھوئیں کے باعث ایک فائر فائٹر بے ہوش ہوا، فائر فائٹرزپلازہ کے اندر کام کر رہے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق دھوئیں سے ایک دکاندار کی بھی حالت غیر ہو گی، دکاندارکو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نےبتایا کہ پلازہ کی پہلی منزل پر لگنے والی آگ نے متعدد دکانوں کو لپیٹ میں لیا، جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں، پلازہ کے اطراف موجود سلنڈرزکوباہرنکال لیا گیا، کے الیکٹرک نے بجلی منقطع کردی تھی۔

ترک صدرکا امریکی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ،روس یوکرین جنگ خاتمے کیلئے امریکی اقدامات کی حمایت
- 5 گھنٹے قبل

چھوٹی عید بڑ ا مزا،مالدیپ کے صدر کا عید الفطر کی تعطیلات میں غیر معمولی توسیع کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت دہشت گردی کے خلاف خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،بیرسٹر سیف
- 2 گھنٹے قبل

امریکا کا یمن کے ساحلی شہر حدیدہ پر حملے سے 53 افراد جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے ملزم بنی گالہ سے گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل

سمندر پار پاکستانیوں کے جائیداد کے تنازعات کے جلد حل کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کا اعلان
- 7 منٹ قبل

وزیراعظم نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس کل طلب کر لیا
- 4 گھنٹے قبل

جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں آج سے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں دہشت گردوکے تین حملے پولیس کی بروقت کارروائی سے ناکام
- 5 گھنٹے قبل
کینسر کی مریضہ بھارتی اداکارہ حنا خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیےاہم پیش رفت
- 5 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس، غیر حاضری پر مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب اشتہاری قرار
- ایک گھنٹہ قبل