بھارتی بورڈ نے اپنے میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈا پھیلانے کی ناکام کوشش کی تھی کہ وہ میزبان ملک کا نام نہیں لکھیں گے


دبئی: آئی سی سی چمپینز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم نے جرسی کی تقریب رونمائی کر دی ہے، بھارتی بورڈ نے اپنی جرسی پر ’’ پاکستان ‘‘ درج کیا ہے جس پر انتہا پسند ہندو آگ بگولہ ہو رہے ہیں۔
بھارتی ٹیم کی جرسی کی رونمائی میں کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، رویندر جڈیجا، ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ سمیت بھارتی کرکٹرز کو نئی رنگین جرسی میں تصاویر کھنچواتے ہوئے دیکھا گیا۔
فینز کی جانب سے توجہ بھارتی ٹیم کی جرسی سے زیادہ اس پر تھی کہ جرسی پر ’’پاکستان‘‘ تحریر ہے یا نہیں؟
بھارتی بورڈ نے اپنے میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈا پھیلانے کی ناکام کوشش کی تھی کہ وہ میزبان ملک کا نام نہیں لکھیں گے۔
گزشتہ دنوں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے منظور شدہ لوگو کو شرٹ پر لگانے کے معاملے پر بھارت کی جانب سے ایک تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔
جس پر آئی سی سی نے دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ تھا چیمپئنز ٹرافی میں تمام ٹیموں کے لیے آئی سی سی کا منظور شدہ لوگو لگانا لازمی ہے لیکن بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کی کٹ پر پاکستان کا نام نہیں لکھا ہوگا۔
تاہم بعد ازاں بھارتی کرکٹ بورڈکے سیکرٹری نے تصدیق کی تھی کہ بھارتی ٹیم آئی سی سی کے اصولوں پر عمل کرے گی اور جرسی پر چیمپئنز ٹرافی کے میزبان ملک کا نام ہوگا۔
پیر کو جب آئی سی سی نے بھارتی کھلاڑیوں کی تصاویر شیئر کیں، جنہیں چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل آئی سی سی ایوارڈز اور ٹیم آف دی ایئر کی ٹوپیاں دی گئیں۔ ان تصاویر میں کھلاڑیوں کو نئی جرسی میں دیکھا گیا جس پر چیمپئنز ٹرافی کا لوگو اور میزبان ملک ’پاکستان ‘کا نام درج تھا۔
آئی پی آر آئی میں نئے صوبوں کے قیام پر گول میز کانفرنس منعقد
- 9 گھنٹے قبل

پاک بھارت ٹاکرے کیلئے قومی ٹیم دبئی روانہ
- 11 گھنٹے قبل

ہمیں ایسے میڈیا کی ضرورت ہے جو سماجی مسائل پر روشنی ڈالے ، وفاقی وزیر اطلاعات
- 12 گھنٹے قبل

لاہور : میوہسپتا ل میں خرابی کے باعث لفٹ گر گئی ، 11 نرسیں زخمی
- 7 گھنٹے قبل

چیمپئنز ٹرافی : فخر زمان انجری کے باعث باہر ، امام الحق کو شامل کر لیا گیا
- 11 گھنٹے قبل
شہر اقتدار میں بارش سے موسم خوشگوار
- 12 گھنٹے قبل
فلم اور ٹی وی کے ابھرتے اداکار سیف علی خان والد اور والدہ کے انتقال پر غم سے نڈھال
- 12 گھنٹے قبل
دلجیت سنگھ اور ہانیہ عامر کی کونسی فلم آ رہی ہے؟
- 9 گھنٹے قبل

حماس کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے
- 12 گھنٹے قبل

ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سنیارٹی کے معاملے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی
- 9 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
ایپل نے آئی فون 16 سیریز کا سب سے سستا ماڈل متعارف کرا دیا
- 10 گھنٹے قبل
چیمپئنز ٹرافی : روہت شرما نے بڑا اعزاز نام کر لیا
- 6 گھنٹے قبل