Advertisement

محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 18th 2025, 2:53 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی

لاہور:محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کی نوید سنا دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ پنجاب کے اضلاع بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، صادق آباد اور راجن پور میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، زیارت، قلا ت، بارکھان، موسیٰ خیل اور ژوب میں بارش ہونے کی توقع ہے جبکہ بالائی علاقوں قلعہ عبداللہ، چمن، سبی، خضدار، پشین اور چا غی میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اسی طرح خیبر پختونخوا کے اضلاع جن میںچترال، دیر، سوات، بونیر، شانگلہ، مانسہرہ، کرم اور کوہستان میں بارش کا امکان ہے جبکہ بٹگرام، و زیر ستان اورگرد و نواح میں بارش و برفباری کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اوربرفباری کا امکان ظاہر کیا ہے، آزاد کشمیر میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

Advertisement