Advertisement
پاکستان

اقتدار میں آکر 26 ویں آئینی ترمیم ختم کر دینگے،اپوزیشن لیڈر 

تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہو گئی ہیں، رمضان کے بعد حکومت کیخلاف بھرپور مہم چلائیں گے، عمر ایوب

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 days ago پر Feb 18th 2025, 1:33 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اقتدار میں آکر 26 ویں آئینی ترمیم ختم کر دینگے،اپوزیشن لیڈر 

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہےکہ اقتدار میں آکر 26 ویں آئینی ترمیم ختم کر دینگے۔
پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت ملنے کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا حکومت کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے، تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نےمزید کہا کہ آئی ایم ایف کے وفد نے بھی عدلیہ سے بات کی ہے، رولز آف لاء پاکستان میں نہیں ہے، لوگ زمینیں فروخت کر کے ملک چھوڑ رہے ہیں، نوجوان لاکھوں روپے دے کر بیرون ملک جا رہے ہیں، پاکستان میں قوت خرید کم ہو رہی ہے۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کل اسمبلی میں ووٹ کاسٹ کے عمل کو روکا گیا ، تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہو گئی ہیں، رمضان کے بعد حکومت کیخلاف بھرپور مہم چلائیں گے، اور اقتدار میں آنے کے بعد 26ویں آئینی ترمیم کا خاتمہ کریں گے۔
خیال رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی مختلف مقدمات میں 35 دنوں کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ 
دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے عمر ایوب کی 9 مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 14 مارچ تک توسیع کر دی۔

 

Advertisement
Advertisement