غزہ جنگ کے بعد سے امریکا میں مسلم دشمنی اور یہود دشمنی میں اضافہ ہوگیا ہے،رپورٹس


فلوریڈا:امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک شخص نے کار میں سوار2اسرائیلی سیاحوں کو فلسطینی سمجھ انہیں قتل کرنے کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق انہوں نے 27 سالہ ملزم مورڈیچائی برافمین کو 2 اسرائیلیوں کو گولی مارنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ امریکی شہری نے کار میں سوار 2 افراد پر یہ سمجھ کر فائرنگ کردی کہ وہ فلسطینی شہر ی ہیں،مگرحققیت وہ اسرائیلی سیاح تھے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم نے گرفتاری دینے کے بعد پولیس کو بتایا کہ وہ میامی بیچ پر اپنا ٹرک چلا رہا تھا تو اس کی نظر 2 افراد پر پڑی جو گاڑی موجود تھے اور بظاہر فلسطینی لگ رہے تھے۔
امریکی شخص نے دعویٰ کیا کہ اس نے اپنا ٹرک روکا اور ان پر گولی چلائیں، تاہم وہ ہلاک ہونے سے بچ گئے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ اگرچہ متاثرین بچ گئے ہیں تاہم ایک گولی ایک اسرائیلی کے کندھے میں اور دوسری کو بازو میں لگی ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے امریکا میں مسلم دشمنی اور یہود دشمنی میں اضافہ ہوگیا ہے

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 14 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 14 گھنٹے قبل






