مجھے مجبور نہ کریں کہ میٹنگ سے کسی کو نکالوں، جو یہاں آئے تیاری کے ساتھ آیا کرے، جنید اکبر خان


اسلام آباد:پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین جنید اکبر خان وزارت خزانہ حکام پر برہم ہوگئے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سرمایہ کاری بورڈ اور وزارت توانائی کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔
دوران اجلاس چیئرمین پی اے سی جنید اکبر خان نے خاتون افسر کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہاں چائے پینے آئی تھیں؟ آپ کو پتہ تھا کہ یہ آڈٹ پیرا آنا تھا، آپ کی تیاری نہیں تھی تو یہاں بیٹھی کیوں تھیں۔
جنید اکبر خان کا کہنا تھا کہ مجھے مجبور نہ کریں کہ میٹنگ سے کسی کو نکالوں، جو یہاں آئے تیاری کے ساتھ آیا کرے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس میں آڈٹ حکام نے بتایا کہ مالی سال2021-22 کے دوران 5.5 ملین کی مختلف سروسز بغیر کمپٹیشن حاصل کی گئیں جو خلاف ضابطہ ہیں، اسٹیبلشمنٹ آف پی ایم یو آن سی پیک آئی سی ڈی پی انتظامیہ نے اخراجات کئے۔
جنید اکبر خان نے استفسار کیا کہ کیا فنانس پیپرا رولز معطل کرسکتا ہے؟ تین چار سال آپ نے کیا کیا؟، وزارت خزانہ حکام نے کہا کہ یہ معاملہ ہمیں ریفر کیا جائے۔
سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ کے مطابق 21 فروری کو وزارت خزانہ کو آڈٹ پیرا پر لکھ دیا ہے، جس پر وزارت خزانہ کے جوائنٹ سیکریٹری نے کہا ہمیں اس قسم کا کوئی خط نہیں ملا، چیئرمین پی اے سی نے پندرہ دنوں میں ذمہ داران کا تعین کرکے کمیٹی کو بتانے کی ہدایت کردی۔

پہلا ون ڈے: گرین شرٹس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پروٹیز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
- 12 گھنٹے قبل

صدر مملکت کی قطری وزیراعظم سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے پراتفاق
- 12 گھنٹے قبل

آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی،سوریا کمار یادو،حارث رؤف،صاحبزادہ فرحان کوسزائیں سنادی گئیں
- 15 گھنٹے قبل

امریکا کی تاریخ میں پہلی بارایک مسلمان نے بطور نیویارک میئر میدان مار لیا
- 2 گھنٹے قبل

افغانستان سے صرف ایک ہی مطالبہ ہےکہ آپ کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو،اسحاق ڈار
- 11 گھنٹے قبل

گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے سیاحتی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل

ورجینیا اور نیو جرسی تک ڈیموکریٹک پارٹی کو نمایاں کامیابی حاصل، غزالہ ہاشمی امریکا کی پہلی مسلم نائب گورنر بن گئیں
- ایک گھنٹہ قبل

حکومت 27ویں آئینی ترمیم خود لا رہی ہے، اتحادی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے،اسحاق ڈار
- 13 گھنٹے قبل

امریکی ریاست کینٹکی میں کارگو طیارہ گر کر تباہ ، حادثے میں پائلٹ سمیت 4 افراد ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

شیخ رشید کو عدالتی احکامات کے باوجود اسلام آباد ایئرپورٹ پر عمرہ کیلئے جانے سے روک دیا گیا
- ایک گھنٹہ قبل

چارسدہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالسلام جاں بحق
- 13 گھنٹے قبل

عراق پر امریکی حملے کے ماسٹرمائنڈ سابق نائب صدر ڈک چینی انتقال کر گئے
- 16 گھنٹے قبل










