Advertisement
تفریح

 گلوکار اسد عباس کے انتقال کے بعد اہل خانہ کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور

حکومت سے مطالبہ کرتی ہوں وہ میرے بچوں کا علاج کروائے اور ان یتیموں کا سہارا بنے، اہلیہ آمنہ اسد

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 25th 2025, 8:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 گلوکار اسد عباس کے انتقال کے بعد اہل خانہ کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور

لاہور:جگر کے عارضے کی وجہ سے انتقال کرجانے والے معروف گلوکار اسد عباس کے اہل خانہ انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال اگست میں انتقال کرجانے والے معروف گلوکار اسد عباس کی اہلیہ آمنہ اسد نے اپنی مدد کیلیے ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے پنجاب حکومت سےمالی امداد اور بچوں کے علاج میں مدد کی اپیل کی ہے۔
اپنے ویڈیو بیان میں گلوکار اسد عباس مرحوم کی اہلیہ آمنہ اسد کا کہنا ہے کہ میرے خاوند ملک کے بہترین گلوکار تھے ان کا ایک نام تھا۔
انہوں نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ اسد عباس کے انتقال کے بعد آج تک کسی نے مجھ سے نہیں پوچھا، اس وقت میرے بچے شدید بیمار ہیں، ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔
 ویڈیو بیان میں آمنہ اسد نے مزید کہا کہ حکومت سے مطالبہ کرتی ہوں وہ میرے بچوں کا علاج کروائے اور ان یتیموں کا سہارا بنے۔
خیال رے کہہ گلوکار اسد عباس کا شمار ملک کے معروف گلوکاروں میں ہوتا تھا، انہیں کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا تھا، گلوکار اسد عباس نے پاکستان سنگیت آئیکون سمیت کئی ایوارڈز اپنے نام  لکس میوزک سمیت متعدد ایوارڈ جیتے تھے۔

Advertisement