Advertisement
علاقائی

چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی ڈیوٹی سے انکار، 100 سے زائدپولیس اہلکار معطل

فرائض کی انجام دہی میں غفلت اور لاپروائی برتنے والوں کی محکمے میں کوئی جگہ نہیں ،پولیس حکام

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر فروری 25 2025، 8:46 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی ڈیوٹی سے انکار، 100 سے زائدپولیس اہلکار معطل

لاہور:چیمپئنز ٹرافی میں مسلسل غیر حاضریاں اور ڈیوٹی سے انکار کرنے پر لاہور کی تاریخ میں پہلی بار 100 سے زائد پولیس اہلکاروں کو ایک ساتھ نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اینٹی رائٹ فورس کے اہلکاروں کو ڈیوٹی سے انکار پر ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر برطرف کیا گیا ہے۔
برطرف اہلکاروں میں عتیق، زین، علی، شیراز، شان، زبیر اور عدیل وغیرہ شامل ہیں، برطرف اہلکاروں کی تفصیل سرکاری رپٹ میں درج کر لی گئی۔
پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ برطرف کیے جانے والے اہلکار ڈیوٹیوں سے مسلسل غیر حاضر رہے جبکہ متعدد اہلکاروں نے ڈیوٹی پر آنے سے انکار کیا، کچھ اہلکار ڈیوٹی پر نہ آنے کے بہانے بناتے رہے،کرکٹ میچز کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کے باوجود بعض اہلکاروں نے ڈیوٹی کرنے سے صاف انکار کر دیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ فرائض کی انجام دہی میں غفلت اور لاپروائی برتنے والوں کی محکمے میں کوئی جگہ نہیں۔   

Advertisement