Advertisement
تجارت

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ رک گیا،فی تولہ کتنا سستا ہوا؟

کاروباری ہفتے کے دوسرےروز سونے کی قیمت میں 800 روپے کی نمایاں کمی ہوئی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 25th 2025, 9:27 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ رک گیا،فی تولہ کتنا سستا ہوا؟

کراچی:عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد آج کمی واقع ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرےروزمقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کی نمایاں کمی ہوئی ہے، جس کے بعد 24 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 8 ہزار 700 روپے پر آگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 686روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعددس گرا م سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 64 ہزار 660 روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی نئی  قیمت 2940 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ قائم ہوا تھا، گزشتہ روز، قیمت 2 لاکھ 65 ہزار 346 روپے پر پہنچ گئی تھی۔

Advertisement