Advertisement
پاکستان

نوشہرہ: مسجد میں دھماکہ، جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق سمیت 4 افراد شہید

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی صورت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو1122 کی ٹیمیوں کی جانب سے زخمیوں کو اسپتال منتقلی کا عمل جاری ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 months ago پر Feb 28th 2025, 7:33 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نوشہرہ:  مسجد میں  دھماکہ، جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق سمیت 4 افراد شہید

نوشہرہ: مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کی اطلاعات ہیں، جس میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی صورت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو1122 کی ٹیمیوں کی جانب سے زخمیوں کو اسپتال منتقلی کا عمل جاری ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 4 ایمبولینس مع میڈیکل ٹیموں اور فائر ٹیم موقع پر پہنچ گئیں۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقع پر پہنچی  جب کہ امدادی ٹیمیں اور مقامی افراد ملبہ ہٹا کر زخمیوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ دارالعلوم حقانیہ کے سربراہ مولانا حامد الحق کی حالت نازک ہونے کی اطلاع ہے۔ مولانا حامد الحق  دارالعلوم حقانیہ کے بانی مولانا سمیع الحق مرحوم کے صاحبزادے ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق سمیت 4 افراد شہید اور 20 زخمی ہوگئے۔

آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید اور چیف سیکرٹری کے پی شہاب علی شاہ نے دھماکے میں مولانا حامد الحق کے شہد ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

Advertisement
Advertisement