وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کو پنجاب پیمرا کونسل آف کمپلینٹس کی سربراہ تعینات کر دیا گیا جبکہ راشدہ سہیل اور زاہد مقصود ممبر تعینات ہو گئیں ہیں ۔
وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات نے پنجاب پیمرا کونسل آف کمپلینٹس تشکیل دے دی ہے۔ گزشتہ روز جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کو کونسل کا چیئرپرسن تعینات کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر پنجاب یونیورسٹی کے شعبہٗ ابلاغیات میں بطور پروفیسر خدمات سر انجام دے رہی ہیں ، وہ ڈیپارٹمنٹ آف فلم اینڈ براڈ کاسٹنگ پنجاب یونیورسٹی کی چیئر پرسن بھی ہیں۔
ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر 2015 سے 2019 تک چار برس کمپلینٹ کونسل کی ممبر رہیں۔ڈاکٹر لبنیٰ ظہیربطور کالمسٹ،ابلاغیات کے شعبے پہ دسترس ،سیاسی مبصر،تعلیم و تدریس اور تحقیق کے شعبے میں نمایاں مقام رکھتی ہیں۔وہ ابلاغیات کے حوالے سے متعدد بین الاقوامی کانفرنسوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ شعبہٗ ابلاغیات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ڈاکٹرلبنی ظہیر کی تقرری کو سراہا ہے۔
پہلے مرحلے میں راشدہ سہیل اور زاہد مقصود کو کونسل کے ممبرز تعینات کیا گیا ہے۔

امریکاکا ایران سے متعلقہ کئی شخصیات اور کمپنیوں پر پابندیاں لگانے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف سہ ملکی دورے پر آج روانہ ہوں گے
- ایک گھنٹہ قبل

ہینڈ شیک تنازع،پی سی بی کا میچ ریفری کے خلاف کوئی ایکشن نہ لینے پر سخت مؤقف، آئی سی سی کو دوسرا خط
- 10 منٹ قبل
دنیا ئے موسیقی کے بادشاہ استاد امانت علی خان کو ہم سے بچھڑے 51 برس بیت گئے
- 31 منٹ قبل

جلال پور پیروالا کے قریب سیلاب سے متاثرہ ایم 5 موٹروے 5 مقامات پر متاثر
- ایک گھنٹہ قبل

خیبرپختونخوا :ضلع بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
- 2 گھنٹے قبل

ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آکر پچھلے تین سالوں میں 28 لاکھ سے زائد افراد ملک چھوڑ گئے
- 2 گھنٹے قبل

بلوچستان:ضلع شیرانی میں پولیس اور لیویز تھانوں پردہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید جبکہ 6 زخمی
- 2 گھنٹے قبل

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- 13 گھنٹے قبل

ایشیا کپ تنازع شدت اختیار کر گیا، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا عندیہ
- 11 گھنٹے قبل

یورپی ملک لکسمبرگ کا بھی فلسطین کو بطور ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
- 13 گھنٹے قبل