او آئی سی : فلسطینی محنت کشوں کو درپیش انسانی اور اقتصادی بحران کے فوری حل پر زور
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں بے روزگاری کی شرح 79.7 فیصد اور مغربی کنارے میں 34.9 فیصد ہے


انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے گورننگ باڈی کے 353 ویں اجلاس میں وفاقی وزیر سمندرپار پاکستانی اور انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین نے ایک اہم بیان میں اسلامی تعاون تنظیم گروپ کی جانب سے فلسطینی محنت کشوں کو درپیش انسانی اور اقتصادی بحران کے فوری حل کے لیے عالمی سطح پر مداخلت کی ضرورت پر زور دیا۔
او آئی سی گروپ نے آئی ایل او کی فلسطینی محنت کشوں کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک جامع رپورٹ کا خیرمقدم کیا جس میں غزہ اور مغربی کنارے کی سنگین اقتصادی صورتحال کو اجاگر کیا گیا ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں بے روزگاری کی شرح 79.7 فیصد اور مغربی کنارے میں 34.9 فیصد ہے، جبکہ بالترتیب 82 فیصد اور 19 فیصد کی شرح سے جی ڈی پی میں کمی آئی ہے۔
او آئی سی نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں سماجی اور اقتصادی صورتحال انتہائی تباہ کن ہو چکی ہے جس کیلئے فوری اور موثر اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ بنیادی ڈھانچے کی بحالی، اقتصادی استحکام اور محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے۔
او آئی سی گروپ نے فلسطینی محنت کشوں کو درپیش مشکلات کا ذکر کیا، جن میں نقل و حرکت پر پابندیاں، طویل المدتی اقتصادی ناکہ بندی اور امتیازی محنت پالیسیوں کا سامنا ہے۔
اس بحران سے خاص طور پر خواتین اور دیگر کمزورطبقے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، جس سے روزگار کے مواقع میں مزید کمی واقع ہو رہی ہے ، ان چیلنجز کے حل کے لیے او آئی سی گروپ نے آئی ایل او اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ:بے روزگاری کے خاتمے کے لیے ایمرجنسی روزگار اور نقد برائے کام پروگرامز شروع کیے جائیں۔
محنت کش منڈیوں کے اداروں کو مضبوط کیا جائے تاکہ محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ ہو اور ان کے لیے منصفانہ کام کے حالات فراہم کیے جائیں۔
فلسطینی علاقوں کی بحالی کے لیے عالمی معاونت میں اضافہ کیا جائے اور طویل المدتی اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جائے۔
غزہ اور مغربی کنارے میں ضروری بنیادی ڈھانچے اور پیشہ ورانہ تربیتی مراکز کی تعمیر نو کے لیے عالمی وسائل کو متحرک کیا جائے۔ علاقے میں انسانی اور اقتصادی رسائی کو بلا روک ٹوک یقینی بنایا جائے۔
آئی ایل او میں مقبوضہ عرب علاقوں پر دوبارہ توجہ دی جائے تاکہ ان کی حالت کی نگرانی اور ترقی کی جانچ کی جا سکے۔
اوآئی سی گروپ نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطین میں امن، انصاف اور اقتصادی بحالی آپس میں گہرے طور پر جڑے ہوئے ہیں۔ بیان میں زور دیا گیا کہ فلسطینی محنت کشوں کو فوری طور پر مناسب روزگار اور اقتصادی مواقع واپس کرنے کی ضرورت ہے۔
آئی سی سی گروپ نے کہا کہ عالمی برادری کو ان جاری زیادتیوں پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔
بیان میں فلسطینی محنت کشوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کی عزت نفس کے تحفظ، روزگار کی بحالی اور پائیدار امن و خوشحالی کے لیے فوری عالمی کوششوں کی اپیل کی گئی۔
چوہدری سالک حسین نے او آئی سی گروپ کی جانب سے آئی ایل او اور عالمی برادری سے لبنان کی بحالی کے لیے بھی فوری اقدامات کی اپیل کی۔
او آئی سی گروپ نے لبنان میں نئی حکومت کی تشکیل کا خیرمقدم کیا اور لبنان کی بحالی کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے آئی ایل او کے رکن ممالک سے درخواست کی کہ وہ لبنان کے بحالی منصوبے میں اپنے حصے میں اضافہ کریں اور لبنان کی حکومت اور سماجی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایک مستحکم، خوشحال اور لچکدار مستقبل کے لیے کام کریں۔
انہوں نے لبنان کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو، مزدوروں کی کمی کو پورا کرنے اور اقتصادی اعتماد کی بحالی کے لیے عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا ، اس موقع پر ڈاکٹر بلال احمد، پاکستان مشن جنیوا کے مستقل نمائندے، ذوالفقار احمد، سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ اسلام آباد اور شاہ نظر خان، جنیوا مشن کے ایچ او سی بھی موجود تھے۔

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago





