ایک وقت تھا جب حکومتوں کو عدالتیں چلاتی تھیں، اب ویسا وقت گزر چکا، جسٹس جمال مندوخیل
یک وقت تھا جب عدالتیں حکومتیں چلاتی تھیں، اب وہ وقت گزر چکا، اقلیتوں کے تحفظ سے متعلق کیس میں ریمارکس


اسلام آباد:پاکستان سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ ایک وقت تھا جب حکومتوں کو عدالتیں چلاتی تھیں، اب ویسا وقت گزر چکا۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی آئینی بینچ نے اقلیتوں کے تحفظ سے متعلق کیس کی سماعت کی، دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ہم یہاں حکومتیں چلانے کے لیے نہیں بیٹھے ہوئے۔
عدالت میں درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ نامزد ملزمان کو ضمانتیں مل چکی ہیں، واقعے کی تفتیش درست نہیں ہوئی، جس پر جسٹس نعیم اختر ا فغان نے ریمارکس دیے کہ اگر ضمانت ہوئی ہے تو منسوخی کیلئے متعلقہ فورم موجود ہیں۔
جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ہم ٹرائل کے عمل میں اس وقت مداخلت نہیں کرسکتے۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کے اقدام پر مہر لگائی، ہماری سپریم کورٹ نے 2014 میں ایسا نہیں کیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہماری سپریم کورٹ اور بھارتی سپریم کورٹ میں بہت بڑا فرق ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ جو بات آپ کر رہے ہیں وہ تو نیشنل ایکشن پلان میں شامل ہے۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ یہاں حکومت کے خلاف اس لیے بات کی جارہی ہے تاکہ بین الاقوامی سطح پر ویوز ملیں۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ حال ہی میں ٹرین دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ ہوا، اگر ایک شخص غفلت برتے تو الزام نہیں لگایا جاسکتا کہ پوری ریاست ملوث ہے۔
عدالت نے کیس کی سماعت 5 ہفتوں تک کے لیے ملتوی کر دی۔

یوٹیوب چینلز کی بندش: عدالت نے مزید 5 صحافیوں کے چینلز کھولنے کا حکم دے دیا
- 9 گھنٹے قبل

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، نعرہ ہوگا ’جئے عوام‘
- 12 گھنٹے قبل

بلوچستان میں دہشت گردی میں 45 فیصد اضافہ، چھ ماہ میں 257 افراد جاں بحق: محکمہ داخلہ
- 10 گھنٹے قبل

تبدیلی آنی چاہیے، مگر پی ٹی آئی کے اندر سے: مولانا فضل الرحمان
- 12 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: پولیس نے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کرلیا
- 12 گھنٹے قبل
اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 12 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قافلہ لاہور پہنچ گیا، 4 کارکن گرفتار
- 9 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا بڑا اقتصادی فیصلہ: یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل

عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ، 9 مئی کیسز میں مقدمات زیر غور
- 10 گھنٹے قبل

امریکی اڈے دوبارہ نشانے پر آ سکتے ہیں، ایران کی امریکا کو دو ٹوک تنبیہ
- 12 گھنٹے قبل

فرانس: شوہر اپنی بیوی کو ہائی وے پر چھوڑ کر 300 کلومیٹر آگے نکل گیا
- 9 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قیادت کا قافلہ لاہور پہنچ گیا
- 10 گھنٹے قبل