الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کر دیا۔


مالی سال 2022- 23 کے اثاثے اور گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کروانے کے معاملے پرالیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 10 سابق ارکان، سندھ اسمبلی کے 7 اور بلوچستان اسمبلی کے 7 سابق ممبران کو نااہل قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ تحلیل قومی اسمبلی کے سابق ارکان خرم دستگیر خان، محسن نواز رانجھا، محمد عادل، رانا محمد اسحاق خان، کمال الدین، عصمت اللہ، ثمینہ مطلوب، نصیبہ، شمیم آرا پنور اور روبینہ عرفان کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے تحلیل صوبائی اسمبلی سندھ کے سابق رکن عدیل احمد، حزب اللہ بھگیو کو بھی نااہل قرار دے دیا جبکہ سابق ارکان سندھ اسمبلی ارسلان تاج حسین، عارف مصطفیٰ جتوئی، عمران علی شاہ، علی غلام اور طاہرہ کو بھی نااہل قرار دے دیا گیا۔
فیصلے کے مطابق سابق ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی تفصیلات جمع کروانے تک عام انتخابات، ضمنی انتخابات اور سینیٹ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے، مالی سال 2022 23 کے اثاثوں کی تفصیلات کے فارم بی جمع نہ کروانے تک یہ ارکان نااہل رہیں گے۔

قومی اسمبلی سے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قراردادمنظور
- 6 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی : رافیل کمپنی کے شیئرزمزیدگرگئے
- 8 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
صنم سعید اور محب مرزا کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
- 11 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان کی طرف سے یقین دہانی کروائی گئی کہ آئندہ مزید کارروائی نہیں ہوگی ، نریندر مودی
- 3 گھنٹے قبل

جنرل عاصم منیر کی سی ایم ایچ آمد،معرکہ حق کےزخمیوں کی عیادت
- 4 گھنٹے قبل
پی ایس ایل 10: بقیہ میچز 17 مئی سے شروع کروانے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیا ن رابطہ متوقع
- 10 گھنٹے قبل

برطانوی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ،خطے کی صورت حال پر گفتگو
- 10 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز میں رابطہ
- 9 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے اور شہداکیلئےپیکیج کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

ڈونلڈ ٹرمپ قطری شاہی خاندان سے 40 کروڑ ڈالر کا لگژری جہاز کا تحفہ قبول کرنے کو تیار
- 10 گھنٹے قبل