معاہدے میں 8 ڈرونز، 500 پاؤنڈ وزنی بم، ریڈار، سیٹلائٹ کمیونیکیشن اور ٹارگٹنگ سسٹمز شامل ہیں


امریکا نے قطر کو جدید دفاعی سازوسامان فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے، یہ معاہدہ لگ بھگ 2 ارب ڈالر مالیت کا ہے۔
امریکی ادارے ڈیفنس سکیورٹی کو آپریشن ایجنسی (DSCA) کے مطابق معاہدے میں 8 ،MQ-9B ڈرونز، 500 پاؤنڈ وزنی بم، ریڈار، سیٹلائٹ کمیونیکیشن اور ٹارگٹنگ سسٹمز شامل ہیں جن کی اصل مالیت 1.96 ارب ڈالر ہے۔
قطر کو اس سازوسامان کے مؤثر استعمال کے لیے امریکا تربیت اور تکنیکی مدد فراہم کی جائے گی۔
امریکی حکام کے مطابق یہ معاہدہ قطر کی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنائے گا۔ یہ قطر کو درپیش خطرات کے تدارک میں نگرانی کی صلاحیت کو بہتر کرے گا۔ فوجی آلات خاص طور پر قطر کی سرزمین کے تحفظ اور سکیورٹی کے لیے استعمال ہوں گے۔
امریکا نے خطے کے دیگر ممالک کو یقین دلایا کہ یہ معاہدہ خطے کے فوجی توازن کو متاثر نہیں کرے گا۔ اس معاہدے میں امریکا کے دو اہم دفاعی ادارے جنرل ایٹامکس اور لاک ہیڈ مارٹن شامل ہیں جو سازوسامان فراہم کریں گے۔
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 14 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 17 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 17 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 17 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 17 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 16 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 18 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل







