Advertisement

مصطفی ٰ عامر قیل کیس : اغواکار کی جانب سے تاوان کی کال کا تاحال کو ئی سراغ نا لگایا جا سکا

مصطفی کی والدہ بیٹے کی تصویر دکھانے کا مطالبہ کرتی رہیں، تاہم ملزم نے انکار کر دیا اور کہا کہ آمنے سامنے لڑکا دکھائیں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Mar 29th 2025, 9:06 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
مصطفی ٰ عامر قیل کیس : اغواکار کی جانب سے تاوان کی کال کا تاحال کو ئی سراغ نا لگایا جا سکا

ڈیفنس سے لاپتہ ہونے کے بعد قتل ہونے والے مصطفی کے اغواکار کی جانب سے تاوان کے لیے کی جانے والی کال کا سراغ تاحال نہیں لگایا جا سکا۔

تحقیقاتی ادارے ملزم کی شناخت میں ناکام رہے، کال میں ملزم اور مصطفی کی والدہ کو بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، ملزم تاوان کی رقم کے لیے مصطفیٰ کی والدہ کو  لیاری بلوانے پر زور دیتا رہا۔

ملزم نے واضح کیا کہ تاوان کی رقم ایزی پیسہ یا بینک ٹرانسفر کے ذریعے نہیں، بلکہ نقد وصول کی جائے گی، اغواکار نے مصطفی کی والدہ سے واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ کیا تھا۔

مصطفی کی والدہ بیٹے کی تصویر دکھانے کا مطالبہ کرتی رہیں، تاہم ملزم نے انکار کر دیا اور کہا کہ آمنے سامنے لڑکا دکھائیں گے۔

 

Advertisement