کامیڈین حسن عباس کو یوم پاکستان کے موقع پر نیویارک میں اعتراف فن ایوارڈ سے نواز دیا گیا
یہ دوسرا موقع ہے کہ انہیں نیویارک امریکہ میں کسی اعزاز سے نوازا گیا ہے ۔ اس سے قبل 2014ء میں انہیں نیویارک میں " مسٹر کامیڈی " کا خطاب بھی دیا گیا تھا ۔

کامیڈین حسن عباس کو یوم پاکستان کے موقع پر نیویارک میں اعتراف فن ایوارڈ دیا گیا۔
بر صغیر پاک و ہند میں حسن عباس کا نام سٹینڈ اپ کامیڈی میں سر فہرست ہے ۔ وہ گزشتہ 40 سالوں سے فن موسیقی ، کامیڈی ، اسٹیج ، ٹی وی ، فلم اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ ہیں ۔ اس دوران انہوں نے فن موسیقی کے نامور اساتذہ کرام استاد نصرت فتح علی خان اور استاد غلام عباس کی باقاعدہ شاگردی کی اور برصغیر کے نامور غزل گو استاد غلام علی ، استاد مہر علی اور استاد شیر علی قوال ، نامور کامیڈین مرحوم امان اللہ خان اور سہیل احمد کی صحبت میں طویل وقت گزارا ۔
ان اساتذہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انہوں نے فن موسیقی میں کلاسیکل میوزک ، میوزک کامیڈی ، پیروڈی ، تاثرات کی اداکاری اور صدا کاری کا بہترین امتزاج قائم کیا ۔ ان کے مداح بر صغیر پاک و ہند ، مشرق وسطی ، فار ایسٹ ، یورپ اور امریکہ تک پھیلے ہوئے ہیں جہاں گزشتہ 30 سالوں میں انہوں نے کئی بار اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔کامیڈین حسن عباس کو فنکاروں کا فنکار بھی کہا جاتا ہے۔ وہ اپنے فن سے نہ صرف عام پبلک کو محظوظ کرتے ہیں بلکہ وہ سینئر ساتھی فنکاروں کیلۓ بھی تفریح کا سبب ہیں اور اکثر ان کی نجی محفلوں کی رونق بڑھاتے ہیں ۔ انہیں پاکستانی اسٹیج تھیٹر سے کئی ایوارڈز مل چکے ہیں ۔
یہ دوسرا موقع ہے کہ انہیں نیویارک امریکہ میں کسی اعزاز سے نوازا گیا ہے ۔ اس سے قبل 2014ء میں انہیں نیویارک میں " مسٹر کامیڈی " کا خطاب بھی دیا گیا تھا ۔
حسن عباس کے فن کی تعریف گلوکار استاد راحت فتح علی خان ، نامور بھارتی گلوکار دلیر مہدی اور ہنس راج ہنس بھی کرتے ہیں ۔ اعتراف فن ایوارڈ ملنے پر حسن عباس نے تمام پاکستانی امریکن کمیونٹی بالخصوص میزبان تنظیم آل پاکستانی امریکن کولیشن کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago





