یہ فیصلہ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کی وجہ سے کیا گیا ہے


بگلادیش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان میں ون ڈے میچز نہ کھیلنے کی تصدیق کردی۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے آفیشل کے مطابق فیوچر ٹور پروگرام کی سیریز ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہوگی، اس سیریز میں ون ڈے میچز نہیں ہوں گے بلکہ تمام ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے۔
اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کی وجہ سے کیا گیا ہے، اس سے قبل بنگلادیش کے دورہ پاکستان میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل تھے تاہم اب سیریز 5 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہوگی۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025 کی میزبانی بھارت نے کرنی ہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے بھارت اور سری لنکا مشترکہ میزبان ہیں۔
بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے مئی میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے جب کہ پاکستان ٹیم جولائی میں بنگلادیش کا دورہ کرے گی جہاں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے۔
اس اضافی سیریز کا فیصلہ دونوں کرکٹ بورڈز کے حکام نے چیمپئنز ٹرافی کے دوران ملاقات میں کیا تھا۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی
- 5 گھنٹے قبل
بھارتی فضائیہ کے 30 سال میں فضائی حادثات میں 150 سے زائد پائلٹس ہلاک
- 3 منٹ قبل

پاکستانی مندوب کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر گفتگو
- 7 گھنٹے قبل

انتخابات میں دھاندلی،بانی پی ٹی آئی اور شیرافضل مروت کی درخواستیں سماعت کے لیے منظور
- 2 گھنٹے قبل

بھارت کی جانب سے ویزا منسوخی پر کئی مریضوں کو بغیر علاج واپس آنا پڑ رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
- 6 گھنٹے قبل

اوباما کی سابق پالیسی مشیر نے ہندوستانی حکومت کے کردار پر سنگین سوالات اٹھا دیئے
- 3 گھنٹے قبل

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی عسکری قیادت تاش کے پتوں کی طرح بکھرنے لگی
- 4 گھنٹے قبل

مودی سرکار نے بوکھلاہٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کا یوٹیوب چینل بھی بلاک کردیا
- ایک گھنٹہ قبل

صدر ٹرمپ نے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز کو عہدے سے ہٹا دیا
- 7 گھنٹے قبل

پشاور کے علاقے ارمڑ میں پولیس چوکی پردہشت گردوں کا ہینڈ گرینیڈ سے حملہ
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کا سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر بھارت کو باقاعدہ نوٹس دینے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

مودی کے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اپنی آخری حدوں کو چھونے لگی
- 4 گھنٹے قبل